ویب ڈیسک : بینظیر ہنرمند پروگرام میںمیںشمولیت کے لئے اہلیت کامیعاراورشرائط کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
بینظیر ہنرمند پروگرام کا مقصد بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے اہل خانہ کو ہنرمند بناناہے تاکہ وہ اپنا روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔
مستحقین یا ان کے اہل خانہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مفت تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت، ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے کورسز میں آئی ٹی، ہیلتھ، ہوٹل مینجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن و ٹیکسٹائل شامل  ہیں جن  کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ ہے۔
واضح رہے کہ صرف بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے خاندان کے افراد ہی بینظیر ہنرمند پروگرام میں اندراج کروا سکتے ہیں۔
پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ پر درج شرائط  کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائنامک رجسٹری میں رجسٹرڈ مستحقین ہی بینظیر ہنرمند پروگرام میں شمولیت کے اہل ہیں،پروگرام میں شمولیت کیلئے تعلیمی شرط کم از کم میٹرک  جبکہ عمر کی حد 18 سے 40 سال مقرر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

پورٹل (https://hunarmand.

bisp.gov.pk) صرف رجسٹریشن کیلئے ہے جبکہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد ہی پروگرام میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا،ایک گھرانے سے صرف ایک فرد ہی پروگرام کیلئے رجسٹر ہو سکتا ہے۔
پروگرام کا حصہ بننے کیلئے بی ایچ پی کے پورٹل پر رجسٹریشن کروائیں یا قریبی تحصیل آفس میں اصلی شناختی کارڈ اور فعال موبائل نمبر کے ساتھ چلےجائیں۔
ْْْْْْ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

انگلش آل راؤنڈر معین علی کا پی ایس ایل میں شمولیت کا فیصلہ

انگلش آل راؤنڈر معین علی ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔

انگلش آل راؤنڈر معین علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ یہ نئی شروعات کا وقت ہے۔ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے دور میں شامل ہونے پر بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by Moeen Ali (@moeenmunirali)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ میں ایک نئے اور خاص تجربے کے لیے تیار ہوں انشاء اللہ ۔

معین علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے یہاں اعلی معیار کی کرکٹ اور شائقین کا غیرمعمولی جوش وجذبہ قابل دید ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر کا ہائی اسکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: معذور افراد کی شمولیت کیلیے اہم اقدام
  • فیٹف شرائط، ورچوئل ایسٹ میں کالے دھن کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
  • بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیرِاعظم بن کر جمہوریت کے عزم کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری
  • میرپورخاص، بینظیر ہاری کارڈ رجسٹریشن کی جانب سے سیمینار
  • نادرا نے شناختی نظام میں نئی اصلاحات کا اجرا کردیا
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش کردیں،چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
  • انگلش آل راؤنڈر معین علی کا پی ایس ایل میں شمولیت کا فیصلہ
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان، حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش