بنوں کی ضلعی عدالتوں میں جانا سیکیورٹی رسک بن گیا، انتظامیہ کا پیشی سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
شمالی وزیرستان انتظامیہ نے پیشی کے لیے بنوں جانے سے انکار کرتے ہوئے اسے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔
دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر شمالی وزيرستان انتظامیہ نے بنوں میں قائم ضلعی عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔ اس حوالے سے انتظامیہ کے ملازمین نے متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ شاہ ولی وزیر عدالتی پیشی کے لیے بنوں جارہے تھے اور راستے میں اسکواڈ سمیت شہید کردیے گئے ۔ بنوں میں قائم شمالی وزیرستان کی ضلعی عدالتوں میں پیشی ملازمین کے لیے بڑا سیکیورٹی رسک ہے۔
قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک ضلعی عدالتیں میران شاہ منتقل نہیں ہوتیں تب تک ضلعی انتظامیہ کے اہلکار کسی بھی عدالتی کارروائی کے لیے بنوں نہیں جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
بنوں میں فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا ہے جب کہ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، واقعہ بنوں میں میرانشاہ روڈ پر فلور ملز کے قریب پیش آیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا ہے جب کہ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا۔