بنوں میں فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا ہے جب کہ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، واقعہ بنوں میں میرانشاہ روڈ پر فلور ملز کے قریب پیش آیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا ہے جب کہ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید
بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار آر پی او بنوں کے دفتر میں ڈیوٹی پر تعینات تھا،شہید پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے گھر سے دفتر آرہا تھا۔