بنوں میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-01-23
بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، واقعہ بنوں میں میرانشاہ روڈ پر فلور ملز کے قریب پیش آیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا ہے جبکہ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرکے لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ شہید اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شاہ ولی اور 2 پولیس جوانوں کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا، جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ اور دیگر عسکری و سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بنوں میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اسسٹنٹ کمشنر اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملک دشمن عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور 2 پولیس
پڑھیں:
بنوں: میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 3 ہلاک، 3 زخمی
خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دہشتگردوں نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنوں فائرنگ میرانشاہ