سر بڑا اور ہیلمٹ چھوٹا، شہری کا پنجاب پولیس کے سامنے انوکھا مقدمہ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
حکومت پنجاب نے صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور روڈ حادثات کی روک تھام کے لیے غیر لائسنس یافتہ، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہیلمٹ پہننے کے قوانین پر دلچسپ میمز اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کر دی ہیں، جن میں بعض افراد نے یہاں تک دکھایا کہ وہ سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہن کر چالان سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چالان سے بچنے کے لیے گدھے نے بھی ہیلمٹ پہن لیا، دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی
ایک نئی وائرل ویڈیو میں ایک شخص پولیس اہلکار کے سامنے ہیلمٹ پہن کر کھڑا نظر آ رہا ہے تاہم ہیلمٹ اس کے سر کے لیے چھوٹا ہے۔ ویڈیو میں شخص کہتا دکھائی دیتا ہے کہ ’جب میرے سر کے سائز کا ہیلمٹ ملتا ہی نہیں تو میں کیا کروں؟‘۔
انکل نے قانون کو مشکل میں ڈال دیا ہے
جب میرے سر کے سائز کا ہیلمٹ ملتا ہی نہیں تو میں کیا کروں ???? pic.
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) December 4, 2025
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف فیاض شاہ نے لکھا کہ ’انکل نے قانون کو مشکل میں ڈال دیا ہے‘۔ زبیر علی خان لکھتے ہیں کہ اس مسئلے کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے؟
اس مسئلے کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے؟ pic.twitter.com/3quylOPosQ
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) December 4, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ’انکل‘ نے ٹریفک نظام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا کہتے ہیں بتاؤ ہیلمٹ کیسے پہنوں؟
موٹرسائیکل سوار ’انکل‘ نے ٹریفک نظام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔ ۔ ۔ ۔ کہتے ہیں بتاؤ ۔ ۔ ۔ کیسے پہنوں ہیلمٹ؟ @asifbashirch @awaisReporter @awaiskiyani24 @HussainAhmedCh8 pic.twitter.com/jhn6thF7IB
— Media Talk (@mediatalk922) December 4, 2025
صارفین نے طنزاً کہا کہ ان انکل پر تو یہ قانون لاگو ہی نہیں ہوتا جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ بڑے سائز کے ہیلمٹ بھی ملتے ہیں بہانے نہ بنائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پولیس چالان موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس چالان موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔