مجلس عزا سے دعا کمیٹی کے رکن علامہ سجاد شبیر رضوی نے خطاب کرتے ہوئے بی بی ام البنین سلام اللہ علیھا کی زندگی و سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ محمد رضا زیدی، بچل شاہ کاظمی نے سلام پیش کیا۔ بعدازاں نوحہ خوانی انجمن غلامان حر کے صاحب بیاض اسد جعفری اور حسین موسیٰ نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل، تلاوت قرآن، حدیث کساء و مجلس عزا اور ماتم داری بسلسلہ وفات مادر حضرت عباس علمدار علیہ السلام بی بی ام البنین سلام اللہ علیہا محفل شاہ خراسان روڈ نمائش چورنگی پر منعقد ہوئی۔ جس میں تلاوتِ قرآن و حدیث کساء آغا شبیر حسین، دعائے توسل کی سعادت مولانا شیخ شبیر حسین نے حاصل کی جبکہ مومنین و مومنات کے علاوہ مولانا شبیہ حیدر زیدی، مولانا گل حسن مشہدی، سید بچل شاہ کاظمی، تصدق حسین، یونس جعفری نے شرکت کی۔ مجلس عزا سے دعا کمیٹی کے رکن علامہ سجاد شبیر رضوی نے خطاب کرتے ہوئے بی بی ام البنین سلام اللہ علیھا کی زندگی و سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

مجلس عزا میں محمد رضا زیدی، بچل شاہ کاظمی نے سلام پیش کیا جبکہ نوحہ خوانی انجمن غلامان حر کے صاحب بیاض اسد جعفری، حسین موسیٰ نے کی۔ دعا و مجلس عزا کے اختتام پر ملک کی سالمیت، استحکام کے لیے دعا کی گئی اور شہداء پاکستان، ملت جعفریہ، کل مرحومین و مومنات کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ماتم داری کے اختتام پر نیاز تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ناصر الحسینی نے اعلان کیا کہ 9 دسمبر 2025 ء بروز منگل بعد نماز مغربین محفل شاہ خراسان روڈ پر سالانہ جشن محفل میلاد حضرت فاطمہ صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں محفل منعقد ہوگی، جس میں شہر کے مشہور و معروف شعراء کرام ، منقبت خواں حضرات نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ام البنین سلام اللہ

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن