آبادی میں اضافے کے مسئلے سے نمٹنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
-- فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کے مسئلے سے نمٹنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
پاپولیشن سمٹ سے خطاب کے دوران مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آگاہی پیدا کی کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ایسے موضوعات زیرِ بحث آتے ہیں تو انہیں غیر ملکی ایجنڈا کہہ دیا جاتا ہے، ماں اور بچے کی صحت کی بات کی تب لوگوں نے سمجھا کہ یہ واقعی ایک عظیم مقصد ہے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ایک انسان کی زندگی بہت قیمتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا عبدالخبیر آزاد
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے متحرک
آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ حکومتی تبدیلی کے بعد سیاسی صورتحال میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔
اپوزیشن بینچوں پر قیادت کی تبدیلی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی درخواست باضابطہ طور پر جمع کروا دی گئی ہے، پارٹی نے شاہ غلام قادر کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آج اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے چیمبر میں قائد حزبِ اختلاف کی تبدیلی کی درخواست جمع کروا دی، جس کے بعد ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر بڑی سیاسی کشمکش شروع ہو گئی ہے۔
مسلم لیگ نون کے صدر شاہ غلام قادر نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اس وقت ایوان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے، اس لیے اپوزیشن لیڈر کا منصب ان کا حق ہے۔ پارٹی نے شاہ غلام قادر کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر رکھا ہے۔
شاہ غلام قادر کے مطابق مسلم لیگ نون کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اس وقت ن لیگ کے پاس ایوان میں 9 اراکین اسمبلی موجود ہیں، جبکہ مسلم کانفرنس کی حمایت نے ان کے نمبر مزید مضبوط کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
اس وقت ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے خواجہ فاروق احمد اپوزیشن لیڈر ہیں۔ تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست جمع ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، اور آئندہ چند روز میں صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر اپوزیشن رہنما شاہ غلام قادر