Jang News:
2025-12-03@06:47:46 GMT

کراچی میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

کراچی میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ درج

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل کی دفعہ عائد کی گئی ہے، مقدمے میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کا ذکر کیا گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ ڈاکو نے لوٹ مار میں مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا تھا، ڈاکو کی شناخت ساجد کے نام سے کی گئی تھی۔


اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی موبائل فون سے بنی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ جلائے گئے ڈاکو نے پیر کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی کیلئے خطرے کی گھنٹی

اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں اربن ہیٹ ایفیکٹ کے شدید خطرے سے خبردار کیا گیا ہے،

اس رپورٹ نے اس بات پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں کہ مالی طور پر مشکلات کا شکار حکومت شہری ماحولیاتی آفات کو کیسے روکے گی یا ان کے اثرات کو کیسے کم کرے گی۔

اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (UNESCAP) نے اپنی ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر رپورٹ 2025 میں کراچی کو ایشیا پیسیفک کے ان9 بڑے میگا شہروں میں شامل کیا ہے جن کے مستقبل میں نمایاں طور پر زیادہ گرم ہونے کا امکان ہے۔

اس کی بڑی وجہ تیز رفتار اور غیر منصوبہ بند شہری توسیع اور کمزور انفراسٹرکچر ہے، جو اربن ہیٹ آئی لینڈ ایفیکٹ کو جنم دیتا ہے یعنی گنجان تعمیرات، کنکریٹ اور اسفالٹ گرمی کو جذب اور محفوظ رکھتی ہیں، جس کے نتیجے میں شہر کے درجہ حرارت میں آس پاس کے نسبتاً کم ترقی یافتہ علاقوں کے مقابلے 2 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ شہری بحران تمام شہریوں پر یکساں اثر نہیں ڈالے گا بلکہ بچوں، بزرگوں اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے مزدوروں کے لیے صورتحال زیادہ سنگین ہوگی خاص طور پر جب وہ کم آمدنی والے گنجان آباد علاقوں میں رہتے ہوں۔ جبکہ اس کے برعکس ان حالات سے فائدہ اٹھانے والے زیادہ ترانتہائی امیر افراد اور کاروباری ادارے ہیں، جو ممکن ہے خود ان شہروں میں رہتے بھی نہ ہوں۔مقامی آبادی کے اندر بھی امتیاز واضح ہے۔

سرسبز اور بہتر منصوبہ بند ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہنے والوں پر بڑھتی حرارت کا اثر شاید کم پڑے، مگر شہر کے گنجان اور پسماندہ حصوں میں رہنے والے شہری بجلی کی عدم فراہمی، پانی کی کمی اور صحت کی سہولتوں کا فقدان کے سبب موسم کی سنگینی کازیادہ سامنا کریں گے۔ رپورٹ نے یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ ملک بھر میں ممکنہ خشک سالی شہری علاقوں کو مزید گرم کرے گی، پانی کی دستیابی کم کرے گی اور زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کے باعث کئی زرخیز علاقے بنجر ہو سکتے ہیں اور وہاں موجودہ فصلیں اگانا ممکن نہیں رہے گا۔

اگرچہ پاکستان اکیلے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو نہیں پا سکتا، لیکن اسلام آباد اور صوبائی حکومتوں کے لیے ناگزیر ہے کہ وہ سائنس پر مبنی طویل مدتی حکمتِ عملی اختیار کریں، جس میں انتہائی گرمی کو شہری منصوبہ بندی اور آفات کے خطرات سے نمٹنے کے مرکزی نکتے کے طور پر رکھا جائے۔ اس کے لیے ہیٹ ویو سے متعلق ابتدائی خبردار کرنے کے نظام میں سرمایہ کاری، صحت عامہ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور فطرت پر مبنی حل جیسے شہروں میں سبز مقامات کا اضافہ ضروری ہیں تاکہ اربن ہیٹ آئی لینڈ ایفیکٹ کو کم کیا جا سکے،لیکن کیا ہمارے وزیراعظم اور خاص طورپر وزیراعلیٰ سندھ ایسا کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

٭٭٭٭٭٭٭

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ مومن آباد پولیس کا ڈکیت گینگ سے مبینہ مقابلہ، 4 ڈاکو گرفتار،  اسلحہ و مال مسروقہ برآمد
  • کراچی میں نوجوان کو قتل کرنیوالے ڈاکو کو شہریوں نے زندہ جلا دیا
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کا قاتل شہریوں کے ہاتھوں زندہ جلا دیا گیا
  • نیپا چورنگی مین ہول حادثہ: بچے کی موت پر میئر کراچی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دائر
  • بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟
  • جعلی میئر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیاجائے‘ صادق جعفری
  • کراچی: گٹر میں گرا 3 سالہ بچہ 12 گھنٹے بعد بھی نہ مل سکا، شہری مشتعل، سڑک بلاک
  • کراچی کیلئے خطرے کی گھنٹی
  • کراچی: 10 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء