واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ اوروینزویلا کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔

امریکا انتظامیہ نے وینزویلین صدر کو اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا، اقتدار چھوڑنے کے بدلے کسی امیر عرب ملک منتقلی کی پیش کش کر دی۔

نکولس مادورو نے اقتدار چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں مادورو حکومت کو جائز نہیں کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ وینزویلا نے امن کیلئے امریکی غلامی قبول کرنے سے انکار کر دیا تا، انہوں نے گزشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہم خودمختاری، برابری اور آزادی کے ساتھ امن چاہتے ہیں،ہم امن کے لئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں بننا چاہتے ، ہم نہ کبھی کالونی بنیں گے اور نہ ہی غلام بنیں گے۔

نکولس مادورو کا کہنا تھا کہ 22 ہفتوں پر محیط امریکی فوجی جارحیت کو نفسیاتی دہشت گردی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ قومی طاقت کا سرچشمہ عوام کی شمولیت ہے، جو عوام کی بے پناہ قوت، ان کے شعور، اداروں، ہتھیاروں اور ہر مشکل میں وطن کی تعمیر کے عزم سے تشکیل پاتی ہے اور ان کے خیال میں اسی مضبوط سماجی ڈھانچے کی بدولت ملکی طاقت ناقابلِ تسخیر، دائمی اور مستقل بن جاتی ہے۔

وینزویلا کے صدر نے مزید کہا تھا کہ ان کا مقصد وقار کے ساتھ امن کا تحفظ ہے جس کے لئے ملک کی سیاسی خودمختاری کا دفاع ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اقتدار چھوڑنے

پڑھیں:

ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی، آج اڈیالہ پر احتجاج 

پشاور؍ اسلام آباد ( نیٹ نیوز+ وقائع نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔ اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  میڈیا سے بات چیت  میں کیا۔  سہیل آفریدی نے کہا کہ کمزور اور خصوصی طبقات کے لیے عمران  کا جو احساس اور وژن ہے، وہی ہمارا راستہ اور ترجیح ہے، کپتان نے حکم دیا کہ زکوٰۃ فنڈ میں موجود رقوم فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کی جائیں، جبکہ ضم اضلاع کے معذور افراد کو بھی معاونتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جبکہ وفاق کے ذمے خیبر پی کے  کے 3000 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، آپ سوچیں اگر وفاق ہمارے بقایاجات ادا کر دے تو ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی، لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ علاوہ ازیں سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ انتظامیہ نے قرار دیا ہے کہ   دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور، اسرائیل سے قبضہ چھوڑنے کا مطالبہ
  • مسلمانوں کی تدفین کے لئے جگہ نہیں! حکومت کا صاف انکار
  • مظلوم کشمیری بدترین بھارتی غلامی کا شکار
  • سسرال پہنچنے کے بیس منٹ بعد ہی دلہن نے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا
  • ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی، آج اڈیالہ پر احتجاج 
  • وینزویلا کا فضائی حدود کے دفاع کا اعلان
  • اقوام متحدہ کا امریکی دھمکی کے بعد وینزویلا کے فضائی حدود کی حفاظت پر زور
  • سسرال پہنچنے کے بیس منٹ ہی دلہن نے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا، وجہ کیا تھی؟
  • بچے کے مین ہول میں گرنے کی خبر چلنے پر انتظامیہ غائب، امدادی کام چندہ جمع کرکے کیا گیا