سینئر پاکستانی اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار پارس مسرور کی والدہ اور سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سینئر اداکارہ 67 سالہ بینا مسرور کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے پارس مسرور نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگاکر دی۔
بینا مسرور نے بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے معروف ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔
وہ ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ تھیں اور سندھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں۔
پارس مسرور نے والدہ کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گمبھیر، کوہلی اور روہت کے بگڑتے تعلقات پر ڈریسنگ روم میں کشیدگی، بی سی سی آئی پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ون ڈے ٹیم کا ڈریسنگ روم اس وقت شدید دباؤ کی کیفیت کا شکار ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دونوں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم کا ماحول وہ گرمجوشی دوبارہ حاصل نہیں کر سکا جو ٹیسٹ سیریز کے دوران نظر آ رہی تھی۔
مزید یہ کہ ہیڈ کوچ گمبھیر اور دونوں سینئر کھلاڑیوں کے درمیان اعتماد اور رابطے میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔