بھارتی گیڈر بھبکی؛ سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے؛ فوج میں بھرتی کیلیے پُرعزم
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
بھارت کی سندھ پر قبضے کی بزدلانہ دھمکی پر سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ صف اوّل میں کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزیر دفاع کے متنازع اور تسلط پسندی پر مبنی بیان پر بھارت کی سکھ برادری نے پاکستان کیخلاف اپنے جذباتی لگاؤ اور والہانہ محبت کا کھل کر اظہار کردیا۔
سکھ رہنماؤں نے ایک بیان میں پاکستان میں رہنے والے اپنی برادری سے سندھ کے دفاع کے لیے انھیں پاک فوج میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
معروف سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے درخواست کی ہے کہ بھارتی پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو بھی پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دیں۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان سکھ رضاکاروں کے اندراج کا طریقہ کار وضع کرے تو دنیا بھر کے ہزاروں سکھ پاک فوج میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔
معروف سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی دھمکی پر پاک فوج میں سکھوں کی بھرتیوں کا راستہ کھولنا ہوگا۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا سکھ رضاکاروں کی خصوصی فہرست اور ایک وقف سکھ دفاعی یونٹ بنائی جائے جس کی تعیناتی خاص طور پر سندھ میں کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی بھی سکھ بھارت کی ظالم حکومت کا تسلط پسندانہ اقدامات پر مودی سرکار کا ساتھ نہیں دے گا۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قوانین بھی اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ کوئی بھی فوجی اپنے ضمیر کی آواز پر کسی جنگ میں جانے سے انکار کرسکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرپتونت سنگھ پنوں نے پاک فوج فوج میں نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔