انسٹاگرام نے ہیش ٹیگز کی حد محدود کرنے کا تجربہ شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک بڑی تبدیلی کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث متعدد صارفین پریشان نظر آ رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق میٹا کی زیرملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام نے پوسٹس میں ہیش ٹیگز کی تعداد محدود کرنے کا خاموش تجربہ شروع کر دیا ہے اور کئی صارفین کو ایک پوسٹ میں 3 سے زیادہ ہیش ٹیگز استعمال کرنے کی اجازت نہیں مل رہی۔
بعض صارفین نے بتایا کہ جیسے ہی وہ چوتھا ہیش ٹیگ ایڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایک نوٹیفکیشن ظاہر ہوتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ “آپ ایک پوسٹ میں صرف 3 ہیش ٹیگز استعمال کرسکتے ہیں۔”
دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام نے اس تبدیلی کا ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، جبکہ یہ مسئلہ بھی تمام صارفین کو درپیش نہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یا تو کمپنی اس فیچر کو بتدریج متعارف کروا رہی ہے یا پھر محدود صارفین کے گروپ میں اس کی آزمائش جاری ہے۔
اگر یہ پابندی باقاعدہ طور پر نافذ کر دی گئی تو وہ صارفین متاثر ہوں گے جو اپنی پوسٹس کی رِیچ بڑھانے کے لیے درجنوں ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ انسٹاگرام اس فیچر کو کب عام کرے گا اور آیا یہ تبدیلی مستقل ہوگی یا صرف تجرباتی مرحلے تک محدود رہے گی۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیش ٹیگز کی تعداد کم کرنے کا مقصد اسپام اور غیر متعلقہ مواد کو کم کرنا ہوسکتا ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے وضاحت آنے تک کچھ بھی حتمی کہنا مشکل ہے۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام میں ہیش ٹیگز پوسٹس کو سرچ نتائج، ٹرینڈز اور الگورتھم کی بنیاد پر تجویز کردہ مواد میں ظاہر کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ہیش ٹیگز کی تعداد میں کسی بھی تبدیلی سے مواد کی مرئیت متاثر ہو سکتی ہے۔ تاریخی طور پر انسٹاگرام ہر پوسٹ پر 30 ہیش ٹیگز تک استعمال کی اجازت دیتا رہا ہے، جس سے صارفین کو موضوعات، کمیونٹیز اور مخصوص دلچسپیوں کو ہدف بنانے کے لیے وسیع امکانات میسر ہوتے تھے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیش ٹیگز کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اسمبلی ، ہزارہ صوبے کے قیام کیلئے درکار آئینی عمل فوری شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی نے ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری طور پر شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔قرارداد کا مقصد ہزارہ ڈویژن کو علیحدہ صوبے کا درجہ دینے کے لیے آئینی و انتظامی تقاضے مکمل کرنا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نئے صوبے کے قیام کے لیے تمام ضروری مشاورت، انتظامی اقدامات اور قانونی تقاضے بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرے۔
قرارداد میں حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے صوبے کے ڈھانچے، حدود اور انتظامی لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے جامع سفارشات مرتب کرکے متعلقہ آئینی و قانونی فورمز کو پیش کی جائیں۔
ایران نے بڑے سونے کے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کر دیا
قرارداد حکومتی رکن نذیر عباسی نے ایوان میں پیش کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام کے رکن سجاد اللہ نے قرار داد کی حمایت کی۔ ایوان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
مزید :