کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، خطے کی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
اسلام آباد کچہری میں پولیس کی چیکنگ بہت اچھی تھی، خود کش حملہ آور کو اندر جانے کا موقع نہیں ملا: وزیر داخلہ
فریقین نے پاک ،سعودی مسلح افواج کے دیرینہ و برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد‘ راولپنڈی (خبرنگار خصوصی ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس اہم ملاقات میں پاک-ترک تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ آرمی چیف سید عاصم منیر نے ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کی پاکستان کیلئے عالمی فورمز پر مسلسل حمایت کو قابل تحسین قرار دیا گیا۔ ساتھ ہی پاکستان اور ترکیہ کی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں کیمبرین پٹرول مقابلے کے شرکاء نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔ ٹیم کو مشکل ترین مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر سراہا گیا۔ مثالی ٹیم سپرٹ کے غیرمعمولی معیار کا مظاہرہ کرنے پر شرکاء نے تعریف کی۔ فیلڈ مارشل نے ٹیم کی لگن اور سخت تربیت کو بھی سراہا۔ ٹیم کی کامیابی قوم کیلئے باعث فخر بنی۔ شرکاء نے نظم و ضبط‘ لگن اور پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل سے ٹیم کے شرکاء نے اظہار تشکر کیا۔