اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)  پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں 151ویں جی ڈی (پی)، 97ویں انجینئرنگ، 108ویں ایئر ڈیفنس، 10ویں نیول (الفا)، 28ویں اے اینڈ ایس ڈی، 11ویں لاگ، 134ویں کامبیٹ سپورٹ اور 98ویں ای سی (آر ایس اے ایف) کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔  تقریب کے مہمان خصوصی  سربراہ پاک فضائیہ  ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا استقبال ایئر وائس مارشل شہریار خان، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے کیا۔ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی اور اکیڈمی کے بلند معیار کو سراہا۔ انہوں نے امتیازی کیڈٹس اور اعزاز ی شمشیر حاصل کرنے والوں کی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس کو کورس کی کامیاب تکمیل پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ ائیر چیف نے سعودی کیڈٹس کی شمولیت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کا مظہر قرار دیا۔ ائیر چیف  نے اپنے خطاب میں نوجوان افسران کو اپنے کامیاب ماضی  کے وقار  کو برقرار رکھنے اور پاکستان کی فضاؤں کا دفاع جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت سے کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی تربیتی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح مستقبل کی ٹیکنالوجیز، لیڈرشپ ڈیویلپمنٹ، کردار سازی، ذہنی و  جسمانی مضبوطی اور فکری ترقی کو تربیت کا لازمی حصہ بنایا گیا ہے تاکہ جدید جنگی دشواریوں  سے مؤثر طور پر نمٹا جاسکے۔ حالیہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے  ائیر چیف  نے کہا کہ  مئی کے تنازعے کے دوران پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے قوم کے اتحاد اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں  کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ  نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کلیدی قائدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا، جن کے فیصلہ کن عزم نے قوم کے متحد دفاعی ردعمل کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ ائیر چیف  نے کہا کہ پاک فضائیہ نے خلائی، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر، یو اے ویز، لانگ رینج ویکٹرز اور لوئٹرنگ اسلحے کے مؤثر استعمال سے بے مثال فضائی برتری حاصل کی۔ رافیل، ایس یو-30 ایم کے آئی، میراج-2000، مگ-29 اور دشمن کے جدید ڈرون سسٹمز اور طیاروں کو طویل بی وی آر بمقابلہ بی وی آر فضائی لڑائی میں ناکارہ بنایا گیا، جو جدید تاریخ کی سب سے اہم فضائی جھڑپوں میں سے ایک تھی۔ پاکستان ائیر فورس  کی شاندار روایات کا اعادہ کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ پی اے ایف  اپنی صلاحیتوں میں بے مثال اور قومی وقار کی علامت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں اور آپریشنل تیاری پاکستان کے دفاع کو مستحکم  بنانے کے ساتھ ساتھ  علاقائی ممالک سے دفاعی تعاون کو بھی فروغ دے رہی ہیں۔ ائیر چیف  نے یقین دلایا کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت ہمیشہ محتاط، پرعزم اور غیر متزلزل جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی۔ سربراہ پاک فضائیہ  نے نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ  دنیا کے ممتاز ایروسپیس، سائبر اور آئی ٹی اداروں  کی صف میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو جدید ترین ڈیزائن، تحقیق اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں جدت کے ذریعے پاکستان کے قومی منظرنامے کو تبدیل کرے گا۔ آخر میں ائیر چیف  نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت اس کی آپریشنل کامیابیاں ہیں، نہ کہ بیانیے یا پروپیگنڈا۔ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن اور دوستی کا خواہاں ہے، مگر قومی خودمختاری کو چیلنج کرنے والی ہر کوشش کا جواب پہلے سے زیادہ مضبوط اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 136   ایوی ایشن کیڈٹس، 10   جینٹل مین کیڈٹس اور 20    آر ایس اے ایف کیڈٹس نے گریجویشن مکمل کی۔ ائیر چیف   نے امتیازی کیڈٹس میں ٹرافیاں اور اعزازی شمشیر  تقسیم کی۔ جنرل سروس ٹریننگ میں مجموعی بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ ونگ انڈر آفیسر محمد علی عارف نے حاصل کی۔ چیف آف دی ایئر سٹاف بیسٹ پائلٹ ٹرافی بہترین فلائنگ پر ایوی ایشن کیڈٹ ونگ انڈر آفیسر محمد ارحم اللہ کو دی گئی۔ چیف آف ایئر سٹاف ٹرافی برائے بہترین کارکردگی (انجینیئرنگ) جینٹل مین کیڈٹ علی احمد مصطفیٰ نے حاصل کی۔ ایئر ڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ مرتضیٰ علی کو ملی۔ ایڈمن اینڈ سپیشل ڈیوٹیز کورس میں مجموعی بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ یحییٰ نیئر نے جیتی۔ لاجسٹکس کورس میں مجموعی بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ حنین سرور نے حاصل کی۔ کامبیٹ سپورٹ کورس میں مجموعی بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ طلحہ اسحاق نے حاصل کی۔ کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ میں مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ ونگ انڈر آفیسر محمد علی عارف کو دی گئی۔ کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں مجموعی بہترین کارکردگی کی اعزازی شمشیر  ایوی ایشن کیڈٹ اکیڈمی انڈر آفیسر محمد سعد شہزاد نے حاصل کی۔ الائیڈ کورس میں مجموعی بہترین کارکردگی کی ٹرافی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹ محمد خالد جلفان کو دی گئی۔ تقریب کا اختتام ، ایف-16، جے ایف-17 اور جے-10 سی طیاروں کے شاندار فارمیشن فلائی پاسٹ سے ہوا، جس نے مہارت اور آپریشنل قابلیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ گریجویشن پریڈ میں سینئر عسکری و سول شخصیات اور کیڈٹس کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انڈر ا فیسر محمد کہ پاک فضائیہ نے حاصل کی چیف مارشل نے کہا کہ انہوں نے ائیر چیف ایئر چیف اے ایف

پڑھیں:

بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا

بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے لیک ٹاؤن میں نصب فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ دیوقامت ڈھانچہ ہلتا محسوس ہوتا تھا جس سے حفاظتی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔

میسی کا یہ مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نصب کیا گیا تھا اور اسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

مجسمے میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ان کی تاریخی کامیابی کی یادگار کے طور پر بنایا گیا تھا۔

یہ یادگار میسی کے مداحوں کی جانب سے ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر وی آئی پی روڈ کے کنارے قائم کی گئی تھی۔

        View this post on Instagram                      

تاہم حالیہ دنوں میں مقامی افراد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ تیز ہوا چلنے پر مجسمہ معمولی طور پر جھولتا نظر آتا ہے جس سے راہگیروں اور قریبی آبادی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

حکام نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجسمے کو عارضی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟