معرکہ حق میں کامیابی پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے، ایئر چیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ قوم اور مسلح افواج نے دشمن کو عددی برتری کے باوجود شکست سے دوچار کیا، معرکۂ حق میں کامیابی قومی طاقت اور سب سے بڑھ کر اللّٰہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں کا نتیجہ تھی۔
پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں گریجویشن پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔ 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو دشمن کے سب سے جدید طیارے مار گرائے، ہمارے اقدامات اور آپریشنز مؤثر ہونے کے ساتھ متوازن اور موزوں بھی تھے۔
ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دنیا نے اس سے قبل کبھی فضائی طاقت کے اتنے جرات مندانہ استعمال کو نہیں دیکھا، حالیہ تصادم نے جدید دور کی فضائی لڑائی کے لیے ایک نصابی مثال قائم کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور تمام شعبوں میں برتری کو ثابت کیا، ہم نے اپنی آپریشنل ڈکٹرائن کو جنگی تصورات اور حکمت عملی کے مطابق ترتیب دیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح تینوں افواج کی ہم آہنگی اور جارحانہ فیصلہ سازی فیلڈ مارشل کی قیادت کا نتیجہ ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہمارا مقصد تھا کہ عزت کے ساتھ امن قائم ہو، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور سب کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ کو دشمن کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر تیار پائے گا۔
ایئر چیف نے کہا کہ ایک ذمے دار جوہری طاقت کے طور پر ہمارے تعلقات عالمی و علاقائی اہم طاقتوں کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ملک کی نظریاتی، جغرافیائی و فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر قیمت چکانے کے لیے پرُعزم ہیں۔
ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جدت طرازی کی ایک نہایت جارحانہ اور تخلیقی حکمت عملی کو اپنایا، پاک فضائیہ نے انڈکشن پروگرام کے ذریعے متعدد جدید لڑاکا طیاروں، ٹیکنالوجیز کو ریکارڈ وقت میں شامل کیا۔
ایئر چیف مارشل نے کہا کہ آپ لوگ فضائی حدود کے رکھوالے ہیں، آپ کو مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس مقصد کا امین بنایا گیا ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ سعودی کیڈٹس کو بھی پاسنگ آؤٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سعودی کیڈٹس کی موجودگی دونوں ممالک اور ان کی مسلح افواج میں دوستی اور تعاون کی علامت ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ہر فرد کو ان کے پیشہ وارانہ طرزِ عمل اور سخت محنت کے لیے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، پاک فضائیہ نے تمام افواج کے ساتھ مل کر بہادری اور ہم آہنگی سے وطن کا دفاع کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سربراہ پاک فضائیہ پاک فضائیہ نے نے کہا کہ ایئر چیف کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔