Express News:
2025-12-04@03:20:27 GMT

روس یوکرین کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنا چاہتا ہے، ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اُن کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی ملاقات اچھی رہی ہے، تاہم اس کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو روس اور یوکرین کی جنگ کبھی شروع نہ ہوتی اور یوکرین اپنا 100 فیصد علاقہ برقرار رکھتا۔

روس۔یوکرین امن عمل کی کوششوں کے سلسلے میں ٹرمپ کے معاونین آج میامی میں یوکرینی مذاکرات کاروں سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر نے ماسکو میں صدر پیوٹن سے تقریباً 5 گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے بعد روسی صدر کے مشیرِ خارجہ پالیسی یوری اوشاکوف نے بتایا کہ امریکی حکام کے ساتھ بات چیت میں کچھ نکات پر اتفاق ہوا ہے جبکہ چند معاملات پر اتفاق نہ ہوسکا، تاہم مجموعی طور پر مذاکرات مفید رہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ روس اور امریکا کے درمیان علاقائی معاملات پر اب تک کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا اور نہ ہی دونوں صدور کی ملاقات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

روسی صدر پیوٹن نے یورپی ممالک کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی دے دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو:روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یورپی ممالک کو دھمکی آمیز پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس تیسری جنگ عظیم کے لیے تیار ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یورپ کے ساتھ لڑائی شروع کرنے کا خواہاں نہیں لیکن اگر یورپ نے روس کے خلاف جنگ کا فیصلہ کیا تو ہم بھی بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

صدر پیوٹن نے خبردار کیا کہ حالات بہت تیزی سے ایسے مرحلے پر پہنچ سکتے ہیں جہاں بات چیت کے لیے کوئی راستہ باقی نہ رہے،  انہوں نے یورپی ممالک سے اپیل کی کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی سازش ترک کریں کیونکہ روس اپنا دفاع جانتا ہے۔

روسی صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب روسی وفد امریکا پہنچا ہے تاکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کیے جائیں، یہ مذاکرات ان تجاویز پر ہوں گے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے صدور کو پیش کی تھیں۔

صدر پیوٹن کے اس بیان نے بین الاقوامی سطح پر خطرے اور تشویش میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ عالمی رہنماؤں نے صبر اور سفارتکاری کے ذریعے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • روسی اور امریکی وفد کے مذاکرات  بے نتیجہ ختم ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • اگر یورپ جنگ کرنا چاہتا ہے تو روس بھی تیار ہے: پیوٹن
  • اسٹیو وٹکوف کی کریملن میں پیوٹن سے طویل ملاقات
  • یورپ اگر جنگ کرنا چاہتا ہے تو روس بھی تیار ہے، پیوٹن
  • یوکرین امن مذاکرات: پیوٹن کی یورپ کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی
  • روس یورپ کے ساتھ تیسری جنگ عظیم کیلئے تیار ہے، پیوٹن کا انتباہ
  • یوکرین کا سمندری راستہ بند، روس یورپ کیساتھ جنگ نہیں چاہتا: صدر پیوٹن
  • یوکرین امن مذاکرات؛ پیوٹن نے یورپ کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی دے دی
  • روسی صدر پیوٹن نے یورپی ممالک کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی دے دی