2025-12-05@14:58:30 GMT
تلاش کی گنتی: 69764
«صوبوں کو مزید»:
(نئی خبر)
پاکستان میں عام طور پر سولر سسٹمز کا سیزن گرمیاں سمجھا جاتا ہے جب درجہ حرارت بڑھنے اور بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث شہری بڑی تعداد میں سولر پینلز نصب کرواتے ہیں اور اسی دوران قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ تاہم اس بار صورتحال اس سے مختلف ہے۔ موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے جو روایتی طور پر سولر مارکیٹ کا آف سیزن سمجھا جاتا ہے مگر اس کے باوجود ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سولر پینلز سستے ہو گئے ہیں لیکن جب وی نیوز نے سولر انڈسٹری سے...
احتشام ایوب کا تعلق کرکٹ سے ہے لیکن کھلاڑی بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ کھیل سے جڑی محبت نے انہیں اس کھیل سے تعلق توڑنے نہیں دیا اور اسی جذبے نے انہیں ایک نیا راستہ دکھایا جو ہے کرکٹ کے بَلّوں کی مرمت۔ احتشام نے شوق سے شروع کیا گیا یہ کام آہستہ آہستہ سیکھا اور پھر ایک آن لائن اکاؤنٹ بنایا جہاں انہوں نے اپنی خدمات پیش کرنی شروع کردیں۔ کچھ ہی عرصے میں نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی آرڈرز آنے لگے۔ فی الحال وہ ایک ملازمت بھی کرتے ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ بلّے مرمت کرنے کے کام کو اپنا فل ٹائم پیشہ بنا سکیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے عسکری سیکریٹری، جنرل رومن گوفمین کو ملک کی خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق گوفمین کے پاس انٹیلی جنس کا باضابطہ تجربہ موجود نہیں، تاہم وہ موجودہ چیف ڈیوِڈ بارنیا کی جگہ جون 2026 میں عہدہ سنبھالیں گے۔ گوفمین 1976 میں بیلاروس میں پیدا ہوئے اور 14 سال کی عمر میں اسرائیل منتقل ہوئے۔ انہوں نے 1995 میں اسرائیلی فوج کے بکتر بند دستے میں شمولیت اختیار کی اور ایک طویل عسکری کیریئر گزارا۔ غزہ جنگ کے آغاز پر وہ قومی انفنٹری ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر تھے اور 7 اکتوبر 2023 کو سدیروت میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں شدید...
---فائل فوٹو سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں، پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں، معیشت بیٹھ گئی ہے۔اسد عمر نے انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے جا رہے ہیں یہ بہت اچھی چیز ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے، اس حکومت نے ساڑھے 3 سال برباد کر دیے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل...
-- فائل فوٹوز پنجاب کے شہر لاہور میں ٹک ٹاک بنانے اور وائرل کرنے پر تین کانسٹیبلز کو برطرف کر دیا گیا۔تھانے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے تینوں اہلکاروں نے اداکاری کے خوب جوہر دکھائے جبکہ محرر کی گفتگو نے تھانے میں تھیٹر کا منظر پیش کیا۔ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے تھانے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے محرر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے افسر کی نقل اتاری۔تینوں اہلکاروں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان شامل نے یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔ اسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیو، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہ کوٹ اسپتال میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ کانسٹیبلز کی ویڈیو اعلیٰ افسران نے دیکھی...
سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ نے دیوانی مقدمات میں کورٹس فیس میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد بار کونسل سمیت دیگر بار کونسلز کو نوٹس جاری کیے اور اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسے عدالت نے سنجیدہ کیس قرار دیتے ہوئے مزید التوا دینے سے انکار کیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ مزید پڑھیں: الیکشن التوا کیس کی سماعت مکمل: فیصلہ محفوظ ، آج سنایا جائے گا سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ملک میں بہت سے لوگ غریب ہیں...
قصبہ ملگدا چوک میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں بس ڈرائیور نے مبینہ طور پر تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے تمام سواریاں اتارنے کے بعد خالی بس میں خاتون کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا شوہر کراچی میں ملازمت کرتا ہے جبکہ وہ کراچی سے واپس آنے والے اپنے بیٹے کو لینے کے لیے بس میں آئی تھی۔ بیان کے مطابق ڈرائیور نے خاتون کے بیٹے کو ایک بہانے سے بازار بھیج دیا اور موقع پا کر زیادتی کی جبکہ کنڈیکٹر باہر پہرہ دیتا رہا۔ سنگین واقعے کا نوٹس...
راولپنڈی(ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فوج کی جانب سے 1971 کی جنگ کے ہیرو، شہید میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کو ان کے 54ویں یومِ شہادت پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے میجر محمد اکرم شہید، نشانِ حیدر کا 54واں یومِ شہادت انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا۔ میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں مشرقی پاکستان کے ہلی سیکٹر میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے بے مثال بہادری اور استقامت کا...
ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپیٹل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے کا ملزم گرفتار کرلیا۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 سال کے ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔ حکام نے 5 جنوری کو ملزم کے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر بم نصب کرنے کی ویڈیو جاری کی تھی اور نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ حکام نے دونوں بم ناکارہ بنادیے تھے۔
چین سے منگوائی گئی 17 گرین اور پنک بسیں کوئٹہ پہنچ گئیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق ، نئی بسوں پر 81 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کوئٹہ پہنچائی جانے والی 17 بسوں میں 4 پنک بسیں بھی شامل ہیں جو کوئٹہ شہر میں خواتین کے لیے چلائی جائیں گی۔ یہ بسیں کوئٹہ کے مختلف روٹ پر چلائی جائیں گی۔
اسرائیل کو یورو ویژن 2026ء میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے یورو ویژن میں اسرائیل کی شرکت پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے مقابلے پر اثر انداز ہونے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے نئے قوانین بھی منظور کیے۔ موسیقی کے عالمی مقابلے میں اسرائیل کی شرکت پر اسپین ، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اورسلووینیا نے فیصلے کے خلاف احتجاجاً مقابلے سے دست برداری کا اعلان کیا ہے کیوں کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے۔
سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے انتخابی نظام کو غیراسلامی قرار دینے سے متعلق 36 سال پرانے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہرگز جائز نہیں، سپریم کورٹ سماعت کے آغاز میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف 1989 میں دائر کی گئی اپیلیں واپس لینا چاہتی ہے کیونکہ وہ اب غیرمؤثرہوچکی ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ شریعت کورٹ نے جس قانون کے نکات پراعتراض اٹھایا تھا وہ قانون اب ختم ہوچکا ہے، جبکہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اسد عمر نے انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔ مزید :
امریکا کی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد 19 سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں تک کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ صدر ٹرمپ جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کون سے ملک ہوں گے جن پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے H-1B ویزا درخواست گزاروں اور اِن کے H-4 انحصار کرنے والوں کے لیے اسکریننگ کا دائرہ کار مزید سخت کر دیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے H-1B ویزا درخواست گزاروں کے لیے نئی ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا...
سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے لکھا کہ اسٹارک! تم پر فخر ہے۔ تمہاری محنت نے تمہیں منفرد بنا دیا ہے۔ یہ صرف وقت کی بات تھی کہ تم میری وکٹوں کی تعداد سے آگے نکل جاتے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ اعزاز تمہیں دے رہا ہوں۔ خوب کھیلتے رہو اور اپنے شاندار کیریئر میں نئی بلندیوں کو چھوتے رہو۔ Super Starc! Proud of you, mate. Your incredible hard work sets you apart, and it was...
ویمن ٹینس پلیئرز نے ایک بار پھر کمائی میں دیگر ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹینس اسٹار کوکو گوف سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئیں۔ ویمن پلیئرز 2025 میں زیادہ کمانے والی ایتھلیٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں، امریکی میڈیا کے مطابق ٹینس اسٹار کوکو گوف رواں برس سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ قرار پائیں۔ کوکو گوف نے رواں سال 31 ملین امریکی ڈالرز کمائے، کوکو گوف کو 8 ملین ڈالرز پرائز منی جبکہ 23 ملین ڈالرز اسپانسر شپ اور دیگر معاہدوں سے ملے۔ ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے رواں سال 30 ملین ڈالرز کمائے، ارینا سبالنکا کو 15 ملین ڈالرز پرائز منی جبکہ باقی معاہدوں سے ملے۔ اسی طرح ومبلڈن چیمپئن ایگا شویٹک نے 23.1...
اسلام ٹائمز: سرکاری تردید کے باوجود اہم سوالات کے جوابات باقی ہیں۔ پہلا سوال یہ کہ اصل ورژن میں حزب اللہ اور انصار اللہ جیسے گروپوں کے نام کیوں شامل کیے گئے۔؟ دوسرا یہ کہ سرکاری گزٹ میں غلط ورژن شائع کرنے کا ذمہ دار کون سا ادارہ تھا اور بغیر نگرانی کے ایسی غلطی کیسے ہوسکتی تھی۔؟ تیسرا سوال یہ کہ کیا امریکی دباؤ، جو ایران کے قریبی گروپوں سے منسلک مالیاتی نیٹ ورکس کو مضبوط کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے، اس نے اس فہرست کی تشکیل میں کوئی کردار ادا کیا۔؟ اگرچہ عراقی حکومت نے ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے اور شائع ہونے والے فیصلے سے خود کو دور کیا ہے، لیکن اس واقعے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال بعد نمٹا دی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شریعت کورٹ نے جن قوانین کی نشاندہی کی تھی وہ ختم ہو چکے، انتخابات کے حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 رائج الوقت ہے، اپیلیں غیر مؤثر ہونے کی وجہ سے واپس لینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال قبل دائر ہوئی تھی۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989 میں اپیلیں دائر...
مظفر آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ 2026ء میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جلسے سے خطاب میں کہا پیپلزپارٹی نے مشکل ترین وقت میں آزاد کشمیر میں اقتدار سنبھالا، عام آدمی کا اعتماد پیپلز پارٹی پر ہے، آزاد کشمیر میں عوامی راج قائم ہو چکا، ریاستی معاملات کے حل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کو کابینہ کی منظوری سے دوبارہ فعال کر دیا گیا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر شہری 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا باغ میں ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا، انہوں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ پانچ برس کے دوران ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے کروڑوں ڈالرز کے بھاری بھرکم غیر ملکی قرض لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق صوبائی حکومت نے 2020 سے 2025 کے دوران صرف دو بڑے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 275 ملین ڈالرز کا قرض حاصل کیا۔ ان میں خیبرپختونخوا اکنامکس کوریڈور کے لیے 75 ملین ڈالر جبکہ خیبرپختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹیٹوشنل پراجیکٹ کے لیے 200 ملین ڈالر کا قرض شامل ہے۔ دستاویز کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی بہتری کے لیے خیبرپختونخوا رورل آسیسبیلٹی پراجیکٹ کے تحت 39 ہزار 28 ملین جاپانی ین کا قرض بھی لیا گیا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریلوے کی ویجلنس نے انکوائری رپورٹ میں بجلی کے بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز نے ریلوے ویجلنس کی بوگس بلنگ سے متعلق انکوائری رپورٹ حاصل کر لی، ڈی جی ویجلنس نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے چیف ایگزیکٹو ریلوے کو ارسال کردی۔ انکوائری رپورٹ میں 11 کروڑ سے زائد کی بوگس ادائیگیوں کی نشان دہی کردی گئی ہے، ریلوے کی تین رہائشی کالونیوں کا بجلی اور بلنگ کا مکمل انتظام 2023 میں لیسکو کے سپرد کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹرز لگائے اور بلنگ بھی شروع کی، الگ الگ بلنگ کے باوجود لیسکو نے اجتماعی طور پر...
لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ملکی معاشی صورتحال، سیاسی کشیدگی اور امن و امان کی بگڑتی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے غافل ہے جبکہ اہم فیصلے طاقت کے مراکز میں تقسیم کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت جاری ترامیم کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، یہ تمام تبدیلیاں طاقت کے نظام میں بٹوارے سے متعلق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی اندرونی حالات انتہائی خراب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سی ڈی ایف کی اہم تعیناتی کیلئے ترامیم کی گئیں، اب آرمی چیف کی ریٹارمنٹ کی عمر نہیں ہے، سی ڈی ایف کی مدت پانچ سال ہے، پانچ سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ 29نومبر کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں تھی، گزٹ نوٹیفکیشن تو پہلے سے ہوا تھا، بار کونسل کے نمائندے کو بار منتخب کرتی ہے، بار کونسل کا نمائندہ حکومت کا نمائندہ نہیں ہوتا، بار کونسل کے نمائندے الیکٹ ہو کر آتےہیں۔ بھارت: محبت کی شادی کرنیوالی نئی نویلی دلہن...
پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری آڈر جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہزاد اکبر کیخلاف ٹویٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، مرزا شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جاچکا ہے۔ مرزا شہزاد اکبر کیخلاف ٹویٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر...
پاکستان میں شائقین فلکیات نے جمعرات کی رات 2025 کا آخری سپرمون دیکھا، جو جمعہ کی رات بھی دکھائی دے گا۔ مزید پڑھیں: زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا یہ چاند زمین کے گرد گھومنے اور سورج کے مقابلے میں زمین سے قربت کی بدولت بہت بڑا اور روشن نظر آ رہا ہے۔ دسمبر کا یہ سپرمون پورے سال کا سب سے اچھا فل مون مانا جاتا ہے۔ چاند اس دوران ستاروں کے ایک جُھرمٹ کے قریب سے گزرے گا۔ دوربین سے دیکھنے پر یہ جُھرمٹ ایک چھوٹے ڈبے کی شکل میں نظر آئے گا۔ اس منظر کو فلکیات میں لونیئر اوکلویشن کہتے ہیں، جس میں چاند کچھ...
اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے تحریری حکم جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف کبھی بھی جھوٹی گواہی نہیں دوں گا، مرزا شہزاد اکبر بریکنگ نیوز: مرزا شہزاد اکبر کو مئی میں کیے یوٹیوب وی لاگ اور ایکس پوسٹ پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے جولائی 2025 میں درج مقدمہ میں اشتہاری قرار دیدیا گیا، اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہزاد اکبر کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے...
حکومت نے بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز پر عائد کیے جانے والے ٹیکس اور ڈیوٹی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں دی گئی بریفنگ کے مطابق، موبائل فون کی قیمت کے مطابق کسٹم ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس الگ الگ شرح پر وصول کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانی اپنا فون بغیر ٹیکس ادا کیے کیسے رجسٹر کروا سکتے ہیں؟ ایف بی آر کے مطابق موبائل فون کی اصل قیمت کا تعین متعلقہ ویلیوایشن رولنگ کے تحت کیا جاتا ہے، اگر کسی ماڈل کی ویلیوایشن دستیاب نہ ہو...
ویب ڈیسک:محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق ، نئی بسوں پر 81 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کوئٹہ پہنچائی جانے والی 17 بسوں میں 4 پنک بسیں بھی شامل ہیں جو کوئٹہ شہر میں خواتین کے لیے چلائی جائیں گی۔ یہ بسیں کوئٹہ کے مختلف روٹ پر چلائی جائیں گی۔
سینیئر صحافی و کورٹ رپورٹر اسد ملک کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے 2 اسکوٹی سوار لڑکیوں کی ہلاکت کے ’ذمے دار‘ لڑکے کے جج والد معاملے کے ماورائے عدالت تصفیے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق یاد رہے کہ اسلام آباد میں اسکوٹی پر سوار 2 لڑکیوں کو وی ایٹ گاڑی سے کچلنے کا واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب (2 دسمبر) پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج محمد آصف کا 16 سالہ بیٹا ابوذر مبینہ طور پر ملوث ہے جو گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا اور اس کے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کیے بغیر نویں بار اڈیالہ جیل سے واپس لوٹ گئے، لیکن پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اتوار کو پشاور میں سہیل آفریدی کا پہلا سیاسی جلسہ ہونے جا رہا ہے جس میں وہ آئندہ کے لیے لائحہ عمل بھی دیں گے۔ وفاق سے شدید اختلافات کے باوجود سہیل آفریدی جمعرات کے روز محکمہ خزانہ گئے، جہاں این ایف سی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ این ایف سی میٹنگ کے بعد سہیل آفریدی اپنی کابینہ کے ممبران اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کی غرض سے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، جہاں ان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے...
پہلے آپ یہ کہانی پڑھ لیں پھر اس سے آگے بڑھتے ہیں، اگر آپ نے سوشل میڈیا پر پچھلے دو تین دنوں میں اس کہانی کو پڑھا ہو تو معذرت، مگر فکر نہ کریں، ہم آج کے کالم میں آپ کو یہ چلا ہوا پرانا سودا نہیں بیچ رہے، کچھ اور کہنا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر انجانے سورس سے نمودار ہونے والی کہانی کچھ یوں ہے: ’ایک تصویر پورے جرمنی میں تیزی سے وائرل ہوئی، گیمز آف تھرون کے ایک مقبول اور مشہور کردار آریا سٹارک کو ادا کرنے والی اداکارہ میسی ولیمز جرمن میٹرو میں بیٹھی ہے، اس کے ساتھ بیٹھا نوجوان بالکل بے نیاز ہے، اسے کوئی پروا نہیں کہ سائیڈ والی چیئر پر اتنی مشہور اداکارہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ ایوارڈ کی یہ تقریب برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جہاں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے مسلسل محنت کو سراہا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز احسن خان کی طویل جدوجہد، محنت اور عزم کا اعتراف ہے جبکہ اس طرح کے اعزازات نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مثال قائم کرتے ہیں۔ ایوارڈ وصول کرتے...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم ملاقات کی جس میں پاک۔برطانیہ تعلقات، سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات ان کے حوالے کیے اور دونوں افراد کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے کے متعلق گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اس لیے ان کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ زرداری نے تھائی لینڈ کے قومی دن پرپیغام میں کہا ہے کہ میں تھائی لینڈ کی جنوبی صوبوں میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد، اس مشکل گھڑی میں تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ قیمتی جانی نقصان اور دس لاکھ سے زائد گھرانوں پر پڑنے والا اثر اس امر کی یاد دہانی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی فوری ضرورت ہے۔ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔ تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کو اْن کے قومی دن پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، بانی سے ملاقات کی اجازت پھر نہ ملی: صوبہ حق سے محروم، سہیل آفریدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔ مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ تھانہ نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی ودیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ودیگر کے خلاف 26نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزم پیش نہیں ہوئے، خیبر پی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نویں بار اڈیالہ جیل میں...
پنجاب اسمبلی: کورم پورا نہ ہونے پر اظہار برہمی، ایک اجلاس پر 5 کروڑ خرچ آتا ہے، کچھ خیال کریں: سپیکر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسمبلی اجلاس پونے تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع کرایا تاہم کورم تب بھی پورا نہ ہو سکا۔ سپیکر ملک احمد خان کورم پورا نہ ہونے پر حکومتی بنچوں سے نالاں نظر آئے اور کہا کہ ایک نشست پر پانچ کروڑ روپے خرچ آتا ہے اور ارکان کی دلچسپی کی حالت یہ ہے کہ کوئی ایوان میں نہیں آتا۔ یہ اجلاس حکومت نے بلایا ہے یہ قومی خزانے سے ظلم ہے، ارکان اسمبلی کی تنخواہیں چھ چھ سات سات لاکھ روپے ہیں، درخواست کرتا ہوں کہ عوام کا نہیں تو قومی خزانہ کا ہی خیال کر لیں، پانچ کروڑ روپے ایک اجلاس پر خرچ آ رہا ہے کچھ خیال...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان نے ترکیہ کی کمپنیوں کو تین بجلی گھر خریدنے کی پیش کش کر دی۔ یہ پیشرفت اْس وقت سامنے آئی جب وزیر توانائی اویس لغاری اور ترک ہم منصب الپرسلان بیرکتار سے ملاقات ہوئی۔ جس میں توانائی کے شعبے اور بالخصوص ڈسکوز کی نجکاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر توانائی نے ترک ہم منصب کو پاور سیکٹر کے اداروں میں جاری اصلاحات اور سرمایہ کاری کیمواقع پر بریفنگ دی اور بتایا کہ حکومت پہلے مرحلے میں تین بجلی کمپنیوں کی نجکاری کرنے جارہی ہے۔ پاکستان ڈسکوز کی نجکاری میں تجربہ کارعالمی سرمایہ کاروں کی شمولیت کا خواہش مند ہے۔ وسیع تجربے کی حامل ترک کمپنیوں کی شمولیت بہت اہم ہوگی۔ ترجمان وزارت توانائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اعمال کے مختلف درجات ہیں۔ ان کے اعتبار سے ان پر حاصل ہونے والے اجر وثواب یا سزا و عذاب کے درجات بھی مختلف ہیں۔ کسی نیک عمل پر بڑے اجر وثواب کا وعدہ کیا گیا ہے تو کسی پر اس سے کم تر اجر وثواب کا۔ اسی طرح کسی گناہ کے کام پر دردناک عذاب کی خبر دی گئی ہے تو کسی پر اس سے کم تر عذاب کی۔ لیکن یہ بڑی نادانی کی بات ہوگی کہ کم تر اجروثواب والے عمل کو معمولی اور حقیر سمجھ کر اس پر توجہ نہ دی جائے اور معمولی گناہ کو ہلکا سمجھ کر اس سے بچنے کی کوشش نہ کی جائے۔ جو عمل بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر حق وصداقت کی پہچان اور دین اسلام کے تحفظ کے عظیم سپہ سالار تھے ، سیدنا صدیق اکبر کی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لئے لازوال خدمات ہیں آپ کے جذبہ ایثار سے دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہوا ،خلافت سیدنا صدیق اکبر دنیا میں امن وآشتی کی ضمانت ظلم سے نجات اور مظلوم کو انصاف دلانے کا بہترین نمونہ ہے ، یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں علما کمیٹی ٹنڈوالٰہیار کے زیر تحت عشرہ تاجدار صداقت منایا جائے گا اس سلسلے میں آج یار غار کانفر نس کا انعقاد ہو گا۔ ان خیالات کا پاکستان راہ حق پارٹی کے صوبائی تر جمان سید سکندر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ قنبر نے منشیات کا کیس ثابت ہونے پر ایک ملزم کو عمر قید اورجرمانے کی سزا کا حکم سنایاہے۔ تفصیلات کے مطابق قنبر کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج مسٹر طارق بھٹی کی عدالت نے 142 کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم فرحان علی کورائی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ، اس حوالے سے سزا کے مرتکب ملزم فرحان علی کورائی کو پولیس نے ڈیڑھ سال قبل نصیرآباد میہڑ انڈس ہائی وے روڈ پر چیکنگ دوران ایک مہران کار میں چھپایا گیا 142 کلو اعلیٰ کوالٹی کا چرس جو کہ کسی نامعلوم مقام پر اسمگل کیا جارہاتھا برآمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علما اسلام کے مولوی سمیع الدین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی۔الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے بعد مولوی سمیع قومی الدین مزید ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے ۔ پشتو نخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے مولوی سمیع الدین کی جیت کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹرببونل نے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے رکھا ہے ۔پشتونخوا نیشنل لائرز فورم کے وکلا نے اس کیس میں چیرمین خوشحال خان کاکڑ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔ نمائندہ جسارت گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، سابق صدر بار میاں انوارلحق ایڈووکیٹ نے جھنگ اور وہاڑی میں وکلا کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قانون کی بالادستی اور امن و امان کیلئے سنگین چیلنج قراردیاہے۔ان واقعات نے وکلا برادری سمیت پوری عوام میں شدید بے چینی اور خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔صوبائی حکومت امن وامان کی بحالی میںناکام ہو چکی ہے۔عوام کو انصاف دلوانے والے خود بے انصافی کا شکار ہو رہے ہیں۔ حکومت اور اعلیٰ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ان واقعات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے اوروکلاء کو فوری طور پر موثر تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر...
فلاحی عالمی ادارے سیلانی انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے حکومت پاکستان سے سوال کیا ہے کہ 21 ہزار پاکستانی کیوں بیرون ملک کی جیلوں میں قید ہیں اور ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں مگر یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ پاکستانی کن وجوہات کی بنا پر مختلف ممالک کی جیلوں میں ہیں اور کیا وہاں دیگر ممالک کے لوگوں کے ساتھ بھی پاکستانی قیدیوں جیسا سلوک ہو رہا ہے؟ بانی سیلانی ٹرسٹ نے یہ بھی کہا کہ ہماری ریاست ملک میں جزا اور سزا کے قانون پر عمل کرانے میں ناکام ہے، اگر قانون کی خلاف ورزیوں پر سزا ملتی تو لوگ مجرمانہ سوچ اور سرگرمیوں سے دور رہتے اور انھیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) کورنگی صنعتی علاقے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس آپریشنز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔کاٹی کی جانب سے امن و امان کی بہتری کے لیے دی گئی مثبت تجاویز پرعملدرآمد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کے چیئرمین دانش خان، نائب صدر سید محمد طلحٰہ، سابق صدور مسعود نقی، جوہر قندھاری،ایس ایس پی شعبہ تفتیش محمدقیس خان،ایس پی شاہ فیصل ممتاز احمد ملک، ڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(اسپورٹس ڈیسک )فائو نڈیشنل بائیو مکینکس کورس کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔دو روزہ کورس میں 27 شرکا شریک ہیں ۔شرکا میں 11 ٹیسٹ کرکٹر بھی شامل ہیں ۔شرکا کو بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی کائنیٹکس و کائنی میٹکس پر تربیت دی جائے گی۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے صوبے خوست میں ایک ہی گھر کے 13 افراد قتل کرنے والے مجرم کو اسٹیڈیم میں 80 ہزار لوگوں کے سامنے سزائے موت دے دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خوست کے اسٹیڈیم میں یہ سزا اس وقت دی گئی جب اسٹیڈیم لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ مجرم نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو قتل کیا تھا جس کے باعث علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ طالبان انتظامیہ نے مقتولین کے لواحقین کی درخواست پر 13 سالہ لڑکے سے فائرنگ کروا کر قاتل کو انجام تک پہنچایا۔ طالبان کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ لواحقین نے قاتل کو معاف کرنے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251205-03-1کراچی اس وقت 25 ٹاؤن میں تقسیم ہے اور ان کی کارکردگی کا فرق اس حد تک واضح ہو چکا ہے کہ شہری خود اس پر بحث کرنے پر مجبور ہیں۔ ان 25 ٹاؤنوں میں جماعت ِ اسلامی کے پاس 9 ٹاؤن، پیپلز پارٹی کے پاس 13 اور تحریک انصاف کے پاس 3 ٹاؤن ہیں۔ اگر ٹاؤنوں کی کارکردگی پر غیر جانبداری سے نظر ڈالی جائے تو گلشن اقبال ٹاؤن، جناح ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن، ناظم آباد ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور نیو کراچی ٹاؤن نے اپنے انتہائی محدود وسائل میں جو ترقیاتی کام کیے ہیں وہ کسی بھی بڑے ادارے کے لیے ایک مثال بن سکتے ہیں۔ یہاں واقعی عوامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر جبرا عوام سے ایک لیٹر پر 90 سے 100 روپے ٹیکسز وصولی کے انکشاف کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرول اور ڈیزل پر ہوشربا ٹیکسز میں فی الفور کمی کرے جبکہ موسم سرما میں عالمی مارکیٹ میں مسلسل تیل کی قیمتوں میں کمی کے واقع ہورہی ہے ایسے میں حکومت 2 سے 4 روپے فی لیٹر کم کرتی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے 25 سے 30 روپے لیٹر قیمت میں کمی کرنی چاہیے یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے کراچی، حیدرآباد سمیت تمام شہروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کی حکمران جماعت کی قیادت مسلسل غلط بیانی کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ کے حقوق کا دفاع کرنے کے بجائے مظلوم قوموں کے وسائل کی لوٹ مار میں اسلام آباد کے ساتھ کھڑی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے کارونجھر کی کٹائی سے حکومت کو روکنے کا حکم دیا، تاہم بلاول بھٹو زرداری کی سندھ حکومت نے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا اور کیس دوبارہ متنازع آئینی عدالت میں لے جایا گیا ہے۔یہ بات عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسیر، مرکزی نائب صدر ستار رند،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جیکب آباد کے علاقے کوئٹہ روڈ کے رہائشی ایڈووکیٹ رسول بخش ٹالانی (ڈومکی) اور 8 سال قبل قتل ہونے والی قانون کی طالبہ صنم عمرانی کے شوہر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بیوی کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے بہنوئی میروقار عمرانی کو 13 اگست 2015 کو بلوچستان میں ان کے سوتیلے بھائیوں شفقت عمرانی اور دیگر نے جائیداد لوٹنے پر قتل کر دیا۔ جس کے بعد میری اہلیہ صنم نے اپنے بھائی وقار عمرانی کے قتل کیس کی پیروی شروع کر دی جس پر ملزمان بھائیوں نے اسے گھر میں تشدد کا نشانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ کی قیادت میں اینگرو فرٹیلائزر کنٹریکٹر ورکرز یونین CBAکے صدر اور NLFڈھرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکریٹری رمضان سمیجو، پی ایم انڈس ون اینگرو فرٹیلائزر ورکرز یونین CBA کے صدر امید علی بھگیو جنرل سیکریٹری مرتضیٰ ملک ، پی ایم انڈس ٹو اینگرو فرٹیلائزر ورکرز یونین CBA کے صدر عالم سمیجو جنرل سیکریٹری نیاز احمد اور دیگر عہدیداران نے ڈائریکٹر لیبر جنرل سندھ نظیر احمد سومرو سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی انتظامیہ کی مزدور دشمن رویہ سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ( نمائندہ جسارت) نوابشاھ میں نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی عدالتی اورمحکمہ تعلیم کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے نجی اسکولوں میں اضافی فیسیں غیر قانونی قرار دینے کے باوجود والدین کو پریشان کیا ہوا ہے اس سلسلے میں آرڈیننس 2001 اور عدالتی فیصلوں کا واضح حکم موجود ہیوالدیںن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ میں نجی اسکولوں کی جانب سے سالانہ فیس، امتحانی فیس اور دیگر اضافی چارجز وصولی کو سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 2001 اور عدالتی احکامات کی روشنی میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی قوانین اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے مطابق نجی اسکول صرف وہی فیس وصول کرنے کے مجاز ہیں جو رجسٹرنگ اتھارٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا۔وزیراعظم نے چیف آف ایئراسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد دی اور کہا کہ ظہیراحمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن پر دھاک بٹھائی، ملکی دفاع، ترقی وخوشحالی کیلئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ملک کے...
عابد شیر علی—فائل فوٹو مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ن لیگ کےذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں متفقہ طور پر عابد شیر علی کا نام فائنل کیا گیا۔واضح رہے کہ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن پنجاب نے عرفان صدیقی کے انتقال پر...
ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ اس کانفرنس کی صدارت کرینگی اور جناب جاوید حسن صاحب، ڈاکٹر عرفی ہاشمی صاحب، ڈاکٹر ارسلان راٹھور صاحب اور ڈاکٹر ازور شیرازی صاحب اپنے مقالے پیش کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ رثائی ادب کانفرنس 2025ء لاہور میں 14 دسمبر، اتوار دوپہر 1.30 بجے سلمان فارسی آڈیٹوریم گلبرگ حالی روڑ لاہور منعقد ہو رہی ہے، جہاں ماہرین اور محققین رثائی ادب کی روایت، تحقیق اور جمالیاتی شعور پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ اس کانفرنس کی صدارت کریں گی اور جناب جاوید حسن صاحب، ڈاکٹر عرفی ہاشمی صاحب، ڈاکٹر ارسلان راٹھور صاحب اور ڈاکٹر ازور شیرازی صاحب اپنے مقالے پیش کریں گے۔ یہ تقریب رثائی ادب کے فکری تسلسل اور اس کے معاصر تقاضوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روالپنڈی: سہیل آفریدی کو ایک بار پھر عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، انہیں پولیس نے جیل جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر یہاں پہنچا ہوں، این ایف سی اجلاس میں کے پی کا مقدمہ سامنے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بتایا 25ویں آئینی ترمیم کے مطابق قبائلی اضلاع کو ضم کیا گیا، قبائلی اضلاع کو ضم تو کیا گیا لیکن ان کا شیئر ہمیں نہیں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکۂ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا اور ہمارے عالمی عزت میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد دیتے...
برطانوی عدالت نے 2018 میں نوویچوک زہر دینے کے مشہورِ زمانہ واقعے کی انکوائری کی رپورٹ عام کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ہی ذمہ دار ہیں جنھوں نے ایک دہرے ایجنٹ سرگئی اسکرپل کے برطانیہ میں قتل کی منظوری دی تھی۔ برطانوی عدالت کی انکوائری رپورٹ میں زہریلے پرفیوم سے قتل کی سازش کو انتہائی لاپروا طاقت کا مظاہرہ قرار دیا جس میں ایک بے گناہ خاتون ڈان سرجیس کی جان چلی گئی۔ یہ معاملہ مارچ 2018 کا ہے جب سابق روسی جاسوس سرگئی اسکرپل اور ان کی بیٹی یولیا کو برطانیہ کے شہر سالسبری میں ایک بینچ پر بے ہوش حالت میں پایا گیا تھا۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ ان کے گھر کے دروازے کے ہینڈل پر اعصابی زہر نوویچوک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں اعلیٰ عسکری قیادت سے متعلق اہم فیصلوں کے بعد وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعیناتی جدید دور کے جنگی تقاضوں اور قومی سلامتی کی ضروریات سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ وزیرِاعظم کے مطابق نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ملکی دفاع مزید مضبوط اور مربوط ہوگا۔وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج نے پہلے بھی دشمن کو واضح اور تاریخی شکست دی اور معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی نے پوری دنیا...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔مینا آفریدی اور ڈاکٹرامجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔تھانا نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینےکی درخواست دی۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے، درخواستانسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت مطمئن ہے ملزمان جان بوجھ کر گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں۔
فائل فوٹو پنجاب کے شہر میانوالی میں والدین نے مبینہ طور پر دو ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا، والد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ والدین بیٹے کی خواہش رکھتے تھے، بیٹی کے پیدا ہونے پر مبینہ طور پر اسے قتل کردیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ والد کو گرفتار کرلیا گیا، ماں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی سے ملک کا دفاع مزید بہتر ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوریسمری کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس...
وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق یہ تعیناتی جدید اور بدلتی ہوئی جنگی ضروریات کے عین مطابق ہے، جس سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت نے منظوری دیدی وزیراعظم نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، جبکہ معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر...
محکمہ تعلیم پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا۔ محکمہ تعلیم پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے سوموار 12 جنوری سے کھلیں گے۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی شہرہ آفاق فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے 30 سال مکمل ہونے پر ایک بار پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ لندن میں شاہ رخ خان (راج) اور اداکارہ کاجل (سمرن) مداحوں کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے ایک بار پھر فلم کا تاریخی اسٹائل کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ شاہ رخ خان کالے رنگ کے لباس جبکہ کاجل نیلے رنگ کی ساڑھی میں تھیں۔ کنگ خان نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دل والے دلہنیا کو ریلیز ہوئے 30 برس ہوگئے مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم کل ہی ریلیز ہوئی ہے‘۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ ایسا اس لیے لگتا ہے...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباددی ۔ وزیراعظم کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ؛ ملک کا دفاع مزید بہتر ہو گا ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی ۔فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہء حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا اور پاکستان کو عزت ملی۔ ادبی سنگت گوجرانوالہ اسلم سراج الدین مرحوم کی یاد منائے گا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر فائز ہونا لائق تحسین ہے، وطن عزیز کے دفاع کے لئے سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے وہ نئی تاریخ رقم کریں گے، سید عاصم منیر کی آئندہ 5 برسوں کے لئے تعیناتی دشمن کے لئے واضح پیغام ہے، ساری قوم پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ یک جان ہو کر کھڑی ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ, سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیتن یاہو حکومت امریکی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں سے انحراف کی کوشش کر رہی ہے۔جرمن ایجنسی کی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی میں تمام قیدیوں کی لاشوں کی منتقلی کے قریب پہنچنے کے بعد، اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت جس کی قیادت بنیامین نیتن یاہو کر رہے ہیں، امریکی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں سے انحراف کی کوشش کر رہی ہے۔معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف پیش رفت کے بجائے، عدم یقینی کی کیفیت قائم ہے اور تل ابیب وقتاً فوقتاً جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دیتا رہا ہے۔ اس کے جواز میں حماس...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہےکہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے اب عظمیٰ خان کی بھی ملاقات نہیں ہوگی، ملاقات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ملاقاتیں بند کردی ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں جیل کے باہر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرتی ہیں، جس جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ان کی ملاقات بند ہے، آج سے عظمیٰ خان کی ملاقات بھی بندکردی گئی ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل پابند ہیں کہ وہ قانون کی عملداری کریں۔ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، وہ غصے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں سابق وفاقی وزیر عابد شیرعلی کو ٹکٹ دینے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ منظور کیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیرعلی کو پارٹی قیادت کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور وہ کل سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے کاغذات الیکشن کمیشن لاہور میں جمع کرائیں گے۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق عابد شیرعلی کا پارلیمانی تجربہ، تنظیمی کردار اور پارٹی سے دیرینہ وابستگی انہیں اس نشست کے لیے مضبوط امیدوار بناتی ہے۔ن لیگ کے حلقوں میں اس فیصلے کو اہم...
آرٹ بیسل میامی بیچ کی نمائش میں اس بار ایسا منفرد منظر دیکھنے کو ملا جس نے آنے والوں کو حیران کر دیا۔ مشہور ڈیجیٹل آرٹسٹ بیپل نے انیمیٹرونک روبوٹ ڈاگ پیش کیے جن کے چہروں پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ جیسے ٹیک ارب پتیوں کے حیرت انگیز حد تک حقیقی ماسک لگائے گئے تھے۔ یہ ماسک لینڈن مائر نامی مشہور ماسک آرٹسٹ نے تیار کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی مائیکروسافٹ کا براہ راست مقابلہ کرے گی، ایلون مسک کا سیم آلٹمین پر طنز یہ روبوٹ ڈاگ نمائش میں گھومتے ہیں، رک کر لوگوں کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں اور پھر این ایف ٹی آرٹ پرنٹ نکالتے ہیں جو اس ٹیک شخصیت کے انداز یا...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ مجرم ہیں، ان کی ملاقاتیں جیل مینوئل کے تحت ہی ہوسکتی ہیں، اگر کسی نے جیل توڑنےکی کوشش کا سوچا بھی تو ریاست بھرپور ردعمل دےگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ قیدی کو سیاسی گفتگو کرنے یا ملاقات کرنے والے کو ملاقات میں ہوئی بات پبلک میں کرنے کی اجازت نہیں، جیل میں ملاقات نگرانی کے بغیر نہیں ہوسکتی، قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی ہفتے میں ایک خط اور ایک ملاقات کرسکتے ہیں، اگر سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملاقات سے نقض امن یا انتشار کا خدشہ ہو تو وہ ملاقات روک سکتا ہے۔ایک سوال کےجواب...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد نواز شریف نے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے وہ اج لاہور میں سینٹ کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے یہ انشست نون لیگ کے سینیئر رہنما سینٹر عرفان سے دیکھی کہ انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور اس پر ائندہ چند دنوں میں الیکشن ہوگا ا اس کے علاوہ بھی کئی امیدواروں نے درخواستیں دے دی تھی تاہم بھی ہیں ا میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد عابد شیر علی کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اسانی سے نون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عالمی تنازعات اور بین الاقوامی جنگیں برطانوی شہریوں میں اسلام قبول کرنے کے رجحان کو بڑھا رہی ہیں، برطانیہ میں حالیہ برسوں میں بڑی تعداد میں افراد نے مذہب تبدیل کیا اور ان میں سب سے عام وجہ عالمی تنازعات رہی۔تحقیق کے مطابق اسرائیل غزہ تنازع کے بعد برطانیہ میں اسلام اختیار کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، اسلام قبول کرنے والے افراد عموماً زندگی میں مقصد اور روحانی سکون کی تلاش میں ہوتے ہیں۔رپورٹ میں مذہب تبدیل کرنے والے افراد کے محرکات کا سروے بھی شامل تھا۔ اس کے نتائج کے مطابق اسلام قبول کرنے والوں میں 20 فیصد افراد نے عالمی تنازعات کو وجہ قرار...
گروہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور گرد و نواح میں دہشت، پولیس پر حملوں، قبضہ اور بھتہ خوری کی علامت تھا۔ پشاور پولیس کے سی سی پی اسپیشل ٹیم کے علی الصبح پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں مقابلے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں کامیاب کارروائیاں کیں جس میں بدنام جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ گروہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور گرد و نواح میں دہشت، پولیس پر حملوں، قبضہ اور بھتہ خوری...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹرنیٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ لاہور کے لوگوں کے لہجے میں اردو بول رہی ہیں۔ ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر لاہور سے تعلق رکھنے والے مداح اداکارہ سے نالاں تھے تاہم اب گلوکار و رائٹر حسن رحیم میدان میں آئے اور مقابلے کو مزید سخت بنادیا۔ حسن رحیم نے ہانیہ عامر کا نام یا انہیں ٹیگ کیے بغیر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خالص کراچی والوں کے لہجے میں بات کررہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by The Current (@thecurrentpk) اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین خوب...
بالی ووڈ کی مشہر اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جو اُن کے مداحوں کی اتنی پسند آئیں کہ یہ وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق 52 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر کالے رنگ کے لباس میں اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں نے ایک بار پھر 52 سالہ اداکارہ کو جوان و خوبصورت قرار دیا۔ ایشوریہ رائے کی تصاویر پر مداحوں نے تبصرے کیے اور تعریفوں کرنے لگے۔ View this post on Instagram A post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb) ایک صارف نے لکھا کہ آپ تو بہت خوبصورت ہیں اور دنیا کی خوبصورت ترین...
سال 2025 کا آخری مہینہ بھی تیزی سے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن انٹرنیٹ کی دنیا میں اس کی دھڑکنیں اب بھی محسوس کی جا سکتی ہیں۔ رواں برس کے لیے گوگل کی ٹرینڈنگ فہرست نے یہ بتا دیا کہ اس سال دنیا کن لوگوں کے پیچھے بھاگتی رہی، کس کے بارے میں جاننا چاہتی تھی، اور کس کی زندگی کے کن گوشوں نے عوام کو اپنی جانب کھینچا۔ ان سب میں دلچسپ بات یہ رہی کہ 2025 میں زیادہ تر لوگوں نے صرف فلمی ستاروں کو نہیں بلکہ تنازعات، حیرتوں، سانحات اور سیاست کی بے رحمی کو بھی سرچ کیا۔ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات درج زیل ہیں 1- گلوکار ڈیوڈ انتھونی برک امریکی گلوکار...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی سی ایل گروپ کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے لیے مشروط منظوری دے دی ہے، جس سے انضمام اور حصول کے طویل عرصے سے زیر التواء عمل میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پرو پاکستانی کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی اے کی طرف سے عائد کردہ شرائط کے حوالے سے پی ٹی سی ایل نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے انہیں قبول کرلیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی اے نے ڈیل کی منظوری کے ساتھ تقریباً 30 سے 40 شرائط منسلک کی ہیں، جن میں ریگولیٹری، مالیاتی، ساختی، اور تعمیل کی ضروریات شامل ہیں، ٹرانزیکشن کے...
ویب ڈیسک : ریلوے کی ویجلنس نے انکوائری رپورٹ میں بجلی کے بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ ڈی جی ویجلنس نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے چیف ایگزیکٹو ریلوے کو ارسال کردی۔انکوائری رپورٹ میں 11 کروڑ سے زائد کی بوگس ادائیگیوں کی نشان دہی کردی گئی ہے، ریلوے کی تین رہائشی کالونیوں کا بجلی اور بلنگ کا مکمل انتظام 2023 میں لیسکو کے سپرد کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹرز لگائے اور بلنگ بھی شروع کی، الگ الگ بلنگ کے باوجود لیسکو نے اجتماعی طور پر ریلوے کو بھی بل بھجوائے اور مجموعی طور پر لیسکو نے 11 کروڑ سے زائد کی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20سال بعد کرغزستان کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، خواہش ہے دونوں ممالک کی تاجر برادری سال میں ایک بار باہمی دورے کرے، ریل منصوبہ خطے کیلئے اہم معاشی موقع ہے، کراچی اور گوادر پورٹ کرغزستان کیلئے بہترین رسائی فراہم کر سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان کے 8500 طلبا کرغزستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان،کرغزستان ثقافتی پروگرام جلد دونوں ممالک میں ہوں گے، کاسا 1000 منصوبے کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت جاری ہے، کاسا منصوبے...
لاہور:(نیوز ڈیسک)ریلوے ویجلنس نے انکوائری رپورٹ میں بجلی کے بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ایکسپریس نیوز نے ریلوے ویجلنس کی بوگس بلنگ سے متعلق انکوائری رپورٹ حاصل کر لی، ڈی جی ویجلنس نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے چیف ایگزیکٹو ریلوے کو ارسال کردی۔ انکوائری رپورٹ میں 11 کروڑ سے زائد کی بوگس ادائیگیوں کی نشان دہی کردی گئی ہے، ریلوے کی تین رہائشی کالونیوں کا بجلی اور بلنگ کا مکمل انتظام 2023 میں لیسکو کے سپرد کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹرز لگائے اور بلنگ بھی شروع کی، الگ الگ بلنگ کے باوجود لیسکو نے اجتماعی طور پر ریلوے کو...
مسلم لیگ ن کا عابد شیرعلی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ ،باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر عابد شیر علی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو باضابطہ طور پر سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کل کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ انہیں اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے لاہور طلب کر لیا ہے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی نامزدگی کو پارٹی تنظیمی فیصلوں میں اہم...
ملاقات کا روز،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت کسی کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کے روز کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہ ملی،وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی سمیت آنے والے رہنما مقررہ وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے ۔وزیر اعلی کے پی سہیل افریدی سیکورٹی پروٹوکول میں اڈیالہ روڈ کے راستے داہگل ناکہ تک پہنچے اور نجی دفتر میں بیٹھ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے، ایم این اے شاہد خان خٹک اور مشیر اطلاعات کے پی شفیع جان بھی ان...
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مضبوط تعلقات پر نظریں مرکوز،، دونوں صدور کی ملاقات میں قربت بڑھانے کا عزم
سٹی42:پاکستان کے صدر صدر آصف علی زرداری سے کرغز ستان کے صدرصدر ژاپاروف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد پاکستان اور کرغزستان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے اہم امور کو تفصیل سے ڈسکس کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے جمہوریہ کرغزستان کے صدر ہز ایکسیلینسی ژاپاروف کا ایوانِ صدر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت سے قبل دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مختصر ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک صدر مملکت نے مہمان صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کے مطابق افغان شہری رحمٰن اللہ کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد امریکا میں ایک اور افغان شہری کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار شخص پر داعش خراسان کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان شہری جان شاہ شافی 2021 میں سابق صدر جو بائیڈن کے آپریشن الائز ویلکم کے تحت امریکا میں داخل ہوا تھا، مذکورہ شخص داعش خراسان کو مدد فراہم کرتا رہا، اور اپنے والد کو بھی اسلحہ فراہم کیا جو افغانستان میں ملیشیا گروپ کے کمانڈر ہیں۔مزید کہا گیا کہ جان شاہ شافی نے عارضی تحفظ کی حیثیت (ٹی پی ایس) کے لیے درخواست دی تھی، مگر سیکریٹری ڈی...
تین سال کے بھارتی بچے سروگیا نے شطرنج کی تاریخ میں سب سے کم عمر ریٹنگ ہولڈر بن کر سب کو حیران کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت: تین سالہ بچہ سروگیا سنگھ کُشواہا شطرنج کی دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کر گیا ہے اور تاریخ کا سب سے کم عمر کھلاڑی بن گیا ہے جسے انٹرنیشنل چیس فیڈریشن (FIDE) کی جانب سے آفیشل ریٹنگ دی گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق مدھیا پردیش کے علاقے ساگر سے تعلق رکھنے والے سروگیا صرف تین سال سات ماہ اور 20 دن کے تھے جب ان کی ریٹنگ منظور کی گئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کولکتہ کے انیش سرکار کے پاس تھا، جس نے نومبر 2024 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔FIDE کی ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے کھلاڑی کو منظور شدہ مقابلوں میں کم از کم پانچ ریٹڈ کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہوتا ہے اور کم...
لبنان پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے رکن حسن فضل اللہ نے مشہد میں ایشیائی پارلیمانی فورم کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ نیتن یاہو اور اس کی کابینہ سیاسی سازشوں اور جنگ کی دھمکیوں سے لبنانی عوام کو جھکنے پر مجبور نہیں کرسکتے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے رہنماء اور رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے آج صبح مشہد میں منعقد ہونے والے ایشیائی پارلیمانی فورم کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے اس اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: "عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور ماضی کے اختلافات اور ناراضگیوں کو ختم کر دینا سب کے فائدے میں ہے۔" انہوں نے...
امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پیش آنے والا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں ایک عام شہری نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سات سالہ بچی کو دہکتے شعلوں سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا۔ جمعرات کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے، رچرڈ ری سینوس اپنے خاندان کے ساتھ ایک تقریب سے واپس آرہا تھا، جب راستے میں انہوں نے ایک گھر کے سامنے شدید آگ لگی دیکھی۔ آگ اتنی زور پکڑ چکی تھی کہ گھر کے سامنے موجود دو بڑے درخت بھی لپیٹ میں آچکے تھے اور جلتی ہوئی راکھ ہر طرف برس رہی تھی۔ پیشے کے اعتبار سے پیرا میڈک ری سینوس نے صورتحال دیکھتے ہی ہچکچاہٹ کے بغیر...
ایک نئی تشہیری مہم نے ثابت کیا ہے کہ آج کے زمانے میں صرف جامد پوسٹرز اور سادہ بل بورڈز کافی نہیں رہے، ہالی ووڈ میں لگنے والے اس جدید بل بورڈ نے اشتہاری دنیا میں ایک نیا تجربہ پیش کیا ہے۔ مشہور ویب سیریز ڈزنی پلس کے تحت ریلیز ہونے والے ’Percy Jackson and the Olympians‘ کے دوسرے سیزن کی تشہیر کے لیے لاس اینجلس کے مشہور چوراہے ہالی ووڈ اور وائن پر ایک بل بورڈ نصب کیا گیا ہے، مگر یہ کوئی عام بل بورڈ نہیں بلکہ ایک مکمل ’واٹر انسٹالیشن‘ ہے... پانی، دھند اور فواروں سے مزین، جو دیکھنے والوں کو فوراً اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔ یہ بل بورڈ ایک فنکشنل واٹر ٹینک کی مانند ڈیزائن...
لبنان پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے رکن حسن فضل اللہ نے مشہد میں ایشیائی پارلیمانی فورم کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ نیتن یاہو اور اس کی کابینہ سیاسی سازشوں اور جنگ کی دھمکیوں سے لبنانی عوام کو جھکنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے آج صبح مشہد میں منعقد ہونے والے ایشیائی پارلیمانی فورم کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے اس اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: "عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور ماضی کے اختلافات اور ناراضگیوں کو ختم کر دینا سب کے فائدے میں ہے۔" انہوں...
ملتان میں وفاق المدارس العربیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مدارس دین کا بھی مرکز ہں اور انسان دوستی کا بھی مرکز ہیں، جب تک یہ دینی مدارس قائم ہیں ملک میں اسلامی اقدار موجود ہیں، ملک میں اسلامی تعلیمات اور جملہ دینی اقدار مدارس کے دم قدم سے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ضلعی مسئولین کے اجلاس منعقدہ دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان شیر شاہ روڈ ملتان میں مسئولین سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری نے فرمایا کہ دینی مدارس دینی تعلیم اور حفاظت اسلام کے علمبردار ہیں جب تک اسلام رہے گا، دینی مدارس بھی...
پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ حزبِ اختلاف ہر سنجیدہ کوشش میں حکومت کو تعاون دینے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ حکومت حقیقتاً کوئی قدم اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی بگڑتی ہوئی فضائی کیفیت کے خلاف جمعرات کو سونیا گاندھی کی قیادت میں حزبِ اختلاف نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا۔ سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ماسک پہنے اراکین کے ساتھ زہریلی ہوا کے مسئلے پر حکومت کی بے عملی پر شدید تشویش ظاہر کی اور فوری عملی اقدام کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران سونیا گاندھی نے کہا کہ دہلی کی آلودہ فضا بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، مگر حکومت تاحال کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھا...