اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔ مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ تھانہ نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی ودیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ودیگر کے خلاف 26نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزم پیش نہیں ہوئے، خیبر پی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نویں بار اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے سے جیل حکام نے ایک بار پھر روک دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا ’’میرا خیال ہے کہ ’’یہ حکومت ہمیشہ نہیں رہے گی اور پھر کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا‘‘ انہوں نے کہا ’’میں فرنٹ فٹ پر کھیلنے آیا ہوں اور ہدایت ہے کہ امپائر ملی بھگت کر رہے ہیں لہٰذا خیال رکھیں‘ اس لئے ہم فرنٹ فٹ پر بھی کھیلیں گے اور امپائروں پر بھی نظر رکھیں گے۔‘‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپی کے کے سوا تین صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے مگر افسوس ہمارا صوبہ اس حق سے محروم ہے۔ این ایف سی میٹنگ کے بعد اب یہاں آیا ہوں، میٹنگ میں اپنا مدعا رکھا ہے، 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع کو کے پی میں ضم کر دیا گیا تھا‘ باوجود اس کے قبائلی اضلاع کو ان کا شیئر نہیں دیا جا رہا، میٹنگ میں کہا کہ یہ غیر آئینی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اصولی طور پر شرکاء اس بات پر متفق ہوگئے ہیں اور فیصلہ ہوا ہے کہ آئندہ بدھ تک سب کمیٹی بنے گی، 8جنوری تک اپنی سفارشات رکھیں گے، این ایف سی کی آئندہ میٹنگ جنوری میں ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا دہشت گردوں کی سہولت کاری کے پی حکومت نہیں وہ کررہے ہیں جنہوں نے اس جرائم پیشہ افغانی کے الیکشن کمشن میں کاغذات نامزدگی منظور کروائے،  جو جرائم پیشہ ہیں ان کو پارلیمنٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے میڈیا گفتگو میں کہا ہم سات دسمبر کو پشاور میں جلسہ کررہے ہیں اس میں اگلا لائحہ عمل دیں گے۔ ہم عدالتی حکم کے مطابق یہاں آتے ہیں، منگل کو بانی کی بہنوں اور جمعرات کو سیاسی لوگوں کی ملاقات ہوتی ہے، منگل کو بھی ہم پھر آئیں گے بانی کی فیملی کی ملاقات کی کوشش کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کو اشتہاری قرار دینے کی سہیل ا فریدی

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں جیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

جیل کے قریب داہگل چیک پوسٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ این ایف سی اجلاس سے سیدھا یہاں آئے ہیں اور اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مؤقف کو بھرپور طریقے سے پیش کیا۔

سہیل آفریدی کے مطابق اجلاس میں انہوں نے واضح کیاکہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقوں کو ضم تو کردیا گیا، مگر ان اضلاع کا مالی حصہ آج تک خیبر پختونخوا کو نہیں دیا گیا، جو آئین کے خلاف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں یہ طے پایا ہے کہ 8 دسمبر تک ایک سب کمیٹی تشکیل دی جائے گی جبکہ این ایف سی کا اگلا اجلاس جنوری کے وسط میں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ آئندہ اجلاس میں بھی اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے، کیونکہ دہشت گردی کے باعث خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ باقی تینوں صوبے اپنا حصہ لے رہے ہیں، مگر خیبر پختونخوا کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صوبے کو اس کا جائز حق فراہم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی روک دیا سہیل آفریدی عمران خان وزیر اعلی خیبرپختونخوا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کو عمل شروع ہو گیا
  • ملاقات کا روز،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت کسی کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ ملی
  • تین صوبوں کو حق دیا جارہا ہے، مگر ہمارا صوبہ محروم ہے، وزیراعلیٰ کے پی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
  • تین صوبوں کو حق دیا جارہا ہے مگر ہمارا صوبہ محروم ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا  آغاز ہوگیا
  • تین صوبوں کو حق دیا جارہا ہے مگر ہمارا صوبہ محروم ہے، وزیراعلیٰ کے پی
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا
  • عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا