سینیٹر فیصل واوڈا—فائل فوٹو

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کہا تھا وزیرٍ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بات پوری ہوئی اور آج وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا اگر وزیرِ اعلیٰ نے انچ برابر کوئی ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچھی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی۔

مزید گند کرنا ہے تو کے پی میں گورنر راج کیلئے تیار ہو جائیں: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختون خوا میں گورنر راج کے لیے تیار ہو جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کےلیے تیار ہو جائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، کل سے اگلے ہفتے تک سب کو پتہ چل جائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی کی ملاقات نہیں ہو فیصل واوڈا گورنر راج

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پختونخوا نے ذمے داری نہیں نبھائی تو گورنر راج لگ جائیگا، فیصل واوڈا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251202-08-9
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں،خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے کہوں گا کہ وہ اپنی حکومت چلائیں، ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد ایک انچ کی غلطی بھی اس کی ڈس کوالیفیکیشن کا سبب بن سکتی ہے، اگر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا تو گورنر راج کا آپشن ہونا نہیں ہے بلکہ ہو جائے گا۔ اگر اب بھی اسے عمران خان سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکر مارتے رہیں دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ آپ سیاسی طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے پاس جائیں، فیلڈ مارشل موجود ہیں کمانڈ اِن کے پاس ہے، یہ ایک نوٹیفکیشن ہے آج نہیں تو کل، کل نہیں تو پرسوں ہو جائے گا، سی ڈی ایف کا تعلق سیاست سے نہیں ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • میری بات پوری ہوئی، سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی: فیصل واوڈا
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ایک بار پھرعمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
  • گورنر راج لگے گا؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی بانی سے ملاقات نہیں ہوگی ؛ فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • بانی کا خاص ٹاسک ملنے کے بعد سہیل آفریدی کے متعلق نیا سرپرائز
  • ’ایسی کی تیسی‘ والی بات پی ٹی آئی کے لیے کی، سہیل آفریدی کی کل بھی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی، فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی کی آئندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، فیصل واوڈا
  • وزیراعلیٰ پختونخوا نے ذمے داری نہیں نبھائی تو گورنر راج لگ جائیگا، فیصل واوڈا
  • خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ؛ طلال چوہدری
  • گورنر راج حقیقت بن سکتا ہے، فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کو خبردار کردیا