فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر میانوالی میں والدین نے مبینہ طور پر دو ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا، والد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین بیٹے کی خواہش رکھتے تھے، بیٹی کے پیدا ہونے پر مبینہ طور پر اسے قتل کردیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والد کو گرفتار کرلیا گیا، ماں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پڈعیدن، پولیس کریک ڈائون اشتہاری سمیت 9ملزمان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پڈعیدن( نمائندہ جسارت) پولیس کریک ڈاؤن اشتہاری سمیت 09 ملزمان گرفتار مسروقہ ٹریکٹر و ٹرالی، غیرقانونی اسلحہ، چرس، وسکی شراب، مسروقہ دو موٹرسائکلز اور مضر صحت گٹکا برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کورائی تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرکے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا_ گرفتار ملزم منصور عرف نوید، قتل سمیت سنگین نوعیت 03 الگ الگ مقدمات میں اشتہاری تھے۔نیوجتوئی تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرکے، چوری کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا_ دوران انٹروگیشن گرفتار ملزمان کھبڑ عرف صفر اور شاہ محمد کھوسو کی نشاندہی پر مسروقہ ٹریکٹر اور ٹرالی بھی برآمد کی گئی۔ مورو تھانہ کی پولیس نے کاروائیاں کرکے، 03 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا_ گرفتار ملزمان زاہد عالمانی کے قبضے سے 1100 گرام چرس، جب کہ شاہنواز کورائی اور معشوق لاشاری سے 04 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔مورو پولیس نے دوسری کاروائی میں دو مسروقہ موٹرسائکلیں برآمد کیں_ برآمد شدہ موٹرسائکلز تصدیق کے بعد بشیر احمد ڈاہری اور طالب حسین کھوسو کے حوالے کی گئیں۔بھریا سٹی تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے ایکٹو کرمنل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزم ممتاز وسطڑو کے قبضے سے ایک پسٹل اور 04 رائونڈس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔مٹھیانی پولیس نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا_ خادم شاہ کے قبضے سے 750 گرام چرس برآمد کرکے، مقدمہ درج کیا گیا۔بھریاروڈ پولیس نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرکے گٹکا فروش کو گرفتار کرلیا_ ملزم عبدالحمید قریشی کے قبضے سے 660 گرام مین پڑی گٹکا برآمد کرکے، مقدمہ درج کیا گیا۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت
  • کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں قاری کا 6 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی
  • راولپنڈی میں 15سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ نے 13 سالہ بچہ حقیقی والدین سے لیکر لے پالک ماں باپ کے حوالے کردیا
  • پڈعیدن، پولیس کریک ڈائون اشتہاری سمیت 9ملزمان گرفتار
  • ربیکا خان کی رخصتی کی وائرل ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کردیا
  • سسرال پہنچنے کے بیس منٹ بعد ہی دلہن نے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا