کراچی:

راولپنڈی میں پندرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ 

افسوسناک واقعہ تھانہ گوجر خان کے علاقے پکا کھوہ میں پیش آیا، والد کی درخواست پر درج مقدمے کے مطابق متاثرہ والد نے بتایا کہ بیٹی واش روم کے لیے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی جس پر بھائی کے ساتھ مل کر تلاش شروع کردی۔

 مدعی کے مطابق تلاش کرتے ہوئے بیٹی زمینوں کے قریب ویرانے میں روتے ہوئے ملی، مجھے معلوم نہیں تھا کہ بیٹی کے پاس موبائل فون ہے اور کس نے دیا ہے، بیٹی نے بتایا کہ شاہزیب اور مانو مسلح حالت میں موٹرسائیکل پر آئے اور اسے زمینوں پر لے گئے۔

 مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹی نے نے بتایا کہ کچھ فاصلے پر شاہزیب اسے گندم کی فصل پر لے گیا اور مانو موٹرسائیکل کے پاس کھڑا رہا، شاہزیب نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور دونوں اسے وہاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیکر کارروائی کی ہدایت کی جس پر ایس پی صدر انعم شیر کی نگرانی میں گوجرخان پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزما ن کو تمام شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شوہر کی دوسری شادی اور سوکن ساتھ رکھنے پر 19 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

سرجانی ٹاؤن کے علاقے میر خان گوٹھ میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں واقع میر خان گھوٹھ میں 19 سالہ شادی شدہ لڑکی اسما زوجہ سایہ مسیح کی گھر سے گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

ایس ایچ او عرفان آصف کے مطابق اسما کے شوہر سایہ مسیح نے چند ہفتے قبل دوسری شادی کی تھی جبکہ ان کا گھر 2 کمروں پر مشتمل ہے اور دوسری بیوی کو بھی اسی گھر میں رکھا ہوا تھا جس پر متوفیہ کا اپنے شوہر سے جھگڑا بھی چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ اسی بات پر دلبرداشتہ ہو کر اسما نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی جبکہ متوفیہ کی چند سال قبل سایہ مسیح سے شادی ہوئی تھی تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 15سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار
  • پشاور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • شوہر کی دوسری شادی اور سوکن ساتھ رکھنے پر 19 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی
  • راولپنڈی: خاتون کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت، 3 مرکزی ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو سے متعلق درج مقدمے میں اہم پیشرفت
  • راولپنڈی کے علاقے ثمر زار میں پٹرول پمپ کا مالک فائرنگ سے قتل
  • کراچی میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد، ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی، ایک ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار
  • حیدرآباد: مالک مکان کی غفلت، کرائے پر دیے گھر میں افسوسناک واقعہ