خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ایڈز کے تیزی سے پھیلنے پر ماہرین صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ آگاہی کی کمی اور صحت حکام کی ناقص توجہ کے باعث صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈز سے پاک پاکستان کے لیے متحد ہونا ہوگا، ایڈز کے عالمی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

اعداد و شمار کے مطابق خیبر ضلع میں ایچ آئی وی کے 313 مریض موجود ہیں، جبکہ یہ تعداد شمالی وزیرستان سے کم ہے جہاں 383 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ضم شدہ ساتوں اضلاع میں مجموعی کیسز 1 ہزار 488 تک پہنچ گئے ہیں۔

تشویش ناک امر یہ ہے کہ عالمی یومِ ایڈز کے موقع پر ضلعی صحت حکام کی جانب سے کوئی تقریب یا آگاہی سیشن تک منعقد نہیں کیا گیا۔

HIV infections in Pakistan skyrocketed from ~16,000 (2010) to ~48,000 (2024) — making it one of the fastest-growing epidemics in the WHO Eastern Mediterranean region.

Families & communities are now at risk, not just high-risk groups. #ConnectedPakistan #HIV #HealthAlert pic.twitter.com/LM952L36BB

— Connected Pakistan (@ConnectedPak) December 3, 2025

لنڈی کوتل کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ماہرین صحت نے بتایا کہ متعدد شادی شدہ خواتین اور ان کے بچے اس بیماری کا شکار اپنے شوہروں یا والدوں کے ذریعے ہوئے، جو خلیجی ممالک یا دیگر شہروں میں مقیم رہے۔ زیادہ تر متاثرہ مرد بدنامی کے خوف سے اپنا مرض چھپاتے ہیں اور ٹیسٹ کرانے سے گریز کرتے ہیں، جبکہ خواتین اکیلی ڈاکٹروں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ کیوں؟ محکمہ داخلہ نے بتادیا

ماہرین کے مطابق بیماری پورے ضلع میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور فوری ضرورت ہے کہ عوام کو اس کے خطرات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر محفوظ طرزِ زندگی بھی بیماری پھیلانے کا باعث بن رہی ہے اور اسے صرف جنسی منتقل ہونے والی بیماری سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ماہرین نے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے پر زور دیا جن میں محفوظ خون کی فراہمی، سرجری میں اسٹیرلائزڈ آلات کا استعمال، ڈسپوزیبل سرنجز اور نائی کی دکانوں پر صاف یا ڈسپوزیبل بلیڈز کا استعمال شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثریت ان بنیادی حفاظتی اصولوں سے ناواقف ہے۔

???????? #Pakistan may record over 14,000 new #HIV cases in 2025, driven largely by unregulated medical practices in unlicensed clinics.

In #Sindh province, nearly 4,000 children are HIV-positive, including many infected through routine medical care. pic.twitter.com/NYTvmCjabg

— FRANCE 24 English (@France24_en) December 1, 2025

انہوں نے تجویز دی کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشن منعقد کیے جائیں، جبکہ علما، عمائدین اور مقامی مشران کو بھی مساجد، حجروں اور جرگوں میں عوامی رہنمائی کے لیے شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2029 تک ایڈز سے مزید 40 لاکھ افراد کی موت کا خدشہ، وجہ کیا ہے؟

ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے علاقے میں آگاہی نہ پھیلانے اور متاثرین کی مدد کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایچ آئی وی ایڈرز پاکستان خیبرپختونخوا ضلع خیبر ضم اضلاع وزیرستان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایچ ا ئی وی ایڈرز پاکستان خیبرپختونخوا ضم اضلاع وزیرستان ایڈز کے

پڑھیں:

اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں

گوگل نے اپنا جدید جیمنی 3 ماڈل متعارف کر کے چیٹ جی پی ٹی کی عالمی برتری کو خطرے میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسان اور چیٹ بوٹ کے تعلق کے لیے خاص لفظ جسے کیمبرج ڈکشنری نے سال 2025 کا ورڈ بھی قرار دے دیا

 اس کے بعد اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے کمپنی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ کر دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گوگل کے تازہ ترین جیمنی ماڈل نے نہ صرف اہم بینچ مارکس پر اوپن اے آئی کو پیچھے چھوڑا بلکہ کمپنی کے اسٹاک میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔

اوپن اے آئی کی بڑی تبدیلیاں

مصنوعی ذہانت کی اس تیز رفتار جنگ میں آگے رہنے کے لیے اوپن اے آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی میں زیادہ ذاتی نوعیت کی خصوصیات شامل کی جائیں۔

جیسے رفتار اور قابل بھروسہ کارکردگی کو بہتر بنایا جائے اور سرچ صلاحیت کو مزید توسیع دی جائے تاکہ زیادہ پیچیدہ سوالات کے جواب دیے جاسکیں۔

مزید پڑھیے: گوگل نے اپنے صارفین کے لیے جیمینی3 پرو پیش کردیا، اس کی حیران کن خصوصیات کیا ہیں؟

اندرونی میمو کے مطابق آلٹمین نے حکم دیا ہے کہ فی الحال دیگر منصوبوں کو مؤخر کر دیا جائے جن میں اے آئی پر مبنی شاپنگ ٹولز، اشتہارات کی نئی خصوصیات اور ذاتی اسسٹنٹ  چیٹ جی پی ٹی پلس شامل ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرلی نے ایکس  پر لکھا کہ ہماری پوری توجہ چیٹ جی پی ٹی کو مزید طاقتور، استعمال میں آسان اور دنیا بھر کے صارفین کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے پر ہے۔

گوگل کی بڑھتی ہوئی برتری

جیمنی 3 ماڈل اور نئی امیج جنریشن ٹیکنالوجی نینوبنانا کی آمد کے بعد گوگل کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے مطابق جولائی میں 450 ملین فعال صارفین کی تعداد اکتوبر تک بڑھ کر 650 ملین ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ایپل اور گوگل میں 1 ارب ڈالر کا معاہدہ، کیا ’سری‘ گوگل کے جیمنی اے آئی سے چلے گا؟

اوپن اے آئی کو نہ صرف گوگل بلکہ اینتھراپک جیسے طاقتور اے آئی ماڈلز سے بھی سخت مقابلے کا سامنا ہے جسے کاروباری اداروں میں خاص مقبولیت حاصل ہے۔

کیا اوپن اے آئی مالی بحران سے دوچار ہے؟

اوپن اے آئی فی الوقت منافع بخش کمپنی نہیں اور اسے اپنی بقا کے لیے مسلسل سرمایہ کاری حاصل کرنی پڑ رہی ہے جو اسے گوگل جیسے ٹیک جائنٹس کے مقابلے میں کمزور پوزیشن میں کھڑا کرتی ہے۔

کمپنی کی مالی پیشگوئیوں کے مطابق منافع تک پہنچنے کے لیے اسے سنہ 2030 تک اپنی سالانہ آمدنی تقریباً 200 ارب ڈالر تک پہنچانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟

تاہم سیم آلٹمین نے کمپنی کی مالی مشکلات سے متعلق دعوؤں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے 800 ملین سے زائد ہفتہ وار صارفین ان خدشات کو غلط ثابت کرتے ہیں۔

کوڈ ریڈ کیا ہے؟

کوڈ ریڈ کسی بھی بڑی ٹیک کمپنی میں اس وقت نافذ کیا جاتا ہے جب ادارے کو فوری اور سنجیدہ خطرہ لاحق ہو جائے۔

یہ ایک ہنگامی حالت ہوتی ہے جس میں کمپنی اپنی معمول کی ترجیحات اور منصوبے روک کر اپنی تمام توانائیاں اس مسئلے یا مقابلے پر لگا دیتی ہے جس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہو۔

اس کا مقصد تیزی سے ردِعمل دینا، نئی حکمتِ عملی بنانا اور اپنے مقام کو لاحق خطرے کو ٹالنا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟

اوپن اے آئی کے معاملے میں کوڈ ریڈ اس لیے نافذ کیا گیا ہے کیونکہ گوگل کے جیمنی 3 ماڈل نے چیٹ جی ٹی کی برتری کو چیلنج کر دیا ہے۔ اس حالت میں کمپنی نے اپنی پوری ٹیم کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ فی الحال باقی منصوبوں کو روک کر صرف ایک ہدف پر توجہ دیں جن میں جی پی ٹی کو مزید بہتر، تیز، طاقتور اور مسابقت کے قابل بنانا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوپن اے آئی اوپن اے آئی میں کوڈ ریڈ جیمنی چیٹ جی پی ٹی کوڈ ریڈ گوگل جیمنی

متعلقہ مضامین

  • موٹاپا الزائمر کی بیماری کے پھیلاؤ اور بگاڑ کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے: تحقیق
  • اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں
  • ایئربس کے نئے طیاروں میں بڑی خامی کا انکشاف، ڈیلیوری شیڈول خطرے میں پڑ گیا
  • آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جارہا ہے: عطا تارڑ
  • حیدرآباد،ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر سماجی کے تحت پریس کلب کے سامنے آگاہی ریلی
  • ایڈز کے خلاف آگاہی کا عالمی دن: ’بیماری سے زیادہ معاشرے کے رویے کا خوف ہوتا ہے‘
  • ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن، صحت کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائیں گے: وزیراعظم
  • ایڈز فری پاکستان کے لیے متحد ہونا ہوگا، ایڈز کے عالمی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
  • عوامی صحت کیلیے ایڈز جیسے بڑے خطروں کا خاتمہ کرینگے، وزیراعظم