اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
گوگل نے اپنا جدید جیمنی 3 ماڈل متعارف کر کے چیٹ جی پی ٹی کی عالمی برتری کو خطرے میں ڈال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسان اور چیٹ بوٹ کے تعلق کے لیے خاص لفظ جسے کیمبرج ڈکشنری نے سال 2025 کا ورڈ بھی قرار دے دیا
اس کے بعد اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے کمپنی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ کر دیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گوگل کے تازہ ترین جیمنی ماڈل نے نہ صرف اہم بینچ مارکس پر اوپن اے آئی کو پیچھے چھوڑا بلکہ کمپنی کے اسٹاک میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔
اوپن اے آئی کی بڑی تبدیلیاںمصنوعی ذہانت کی اس تیز رفتار جنگ میں آگے رہنے کے لیے اوپن اے آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی میں زیادہ ذاتی نوعیت کی خصوصیات شامل کی جائیں۔
جیسے رفتار اور قابل بھروسہ کارکردگی کو بہتر بنایا جائے اور سرچ صلاحیت کو مزید توسیع دی جائے تاکہ زیادہ پیچیدہ سوالات کے جواب دیے جاسکیں۔
مزید پڑھیے: گوگل نے اپنے صارفین کے لیے جیمینی3 پرو پیش کردیا، اس کی حیران کن خصوصیات کیا ہیں؟
اندرونی میمو کے مطابق آلٹمین نے حکم دیا ہے کہ فی الحال دیگر منصوبوں کو مؤخر کر دیا جائے جن میں اے آئی پر مبنی شاپنگ ٹولز، اشتہارات کی نئی خصوصیات اور ذاتی اسسٹنٹ چیٹ جی پی ٹی پلس شامل ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرلی نے ایکس پر لکھا کہ ہماری پوری توجہ چیٹ جی پی ٹی کو مزید طاقتور، استعمال میں آسان اور دنیا بھر کے صارفین کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے پر ہے۔
گوگل کی بڑھتی ہوئی برتریجیمنی 3 ماڈل اور نئی امیج جنریشن ٹیکنالوجی نینوبنانا کی آمد کے بعد گوگل کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے مطابق جولائی میں 450 ملین فعال صارفین کی تعداد اکتوبر تک بڑھ کر 650 ملین ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں: ایپل اور گوگل میں 1 ارب ڈالر کا معاہدہ، کیا ’سری‘ گوگل کے جیمنی اے آئی سے چلے گا؟
اوپن اے آئی کو نہ صرف گوگل بلکہ اینتھراپک جیسے طاقتور اے آئی ماڈلز سے بھی سخت مقابلے کا سامنا ہے جسے کاروباری اداروں میں خاص مقبولیت حاصل ہے۔
کیا اوپن اے آئی مالی بحران سے دوچار ہے؟اوپن اے آئی فی الوقت منافع بخش کمپنی نہیں اور اسے اپنی بقا کے لیے مسلسل سرمایہ کاری حاصل کرنی پڑ رہی ہے جو اسے گوگل جیسے ٹیک جائنٹس کے مقابلے میں کمزور پوزیشن میں کھڑا کرتی ہے۔
کمپنی کی مالی پیشگوئیوں کے مطابق منافع تک پہنچنے کے لیے اسے سنہ 2030 تک اپنی سالانہ آمدنی تقریباً 200 ارب ڈالر تک پہنچانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟
تاہم سیم آلٹمین نے کمپنی کی مالی مشکلات سے متعلق دعوؤں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے 800 ملین سے زائد ہفتہ وار صارفین ان خدشات کو غلط ثابت کرتے ہیں۔
کوڈ ریڈ کیا ہے؟کوڈ ریڈ کسی بھی بڑی ٹیک کمپنی میں اس وقت نافذ کیا جاتا ہے جب ادارے کو فوری اور سنجیدہ خطرہ لاحق ہو جائے۔
یہ ایک ہنگامی حالت ہوتی ہے جس میں کمپنی اپنی معمول کی ترجیحات اور منصوبے روک کر اپنی تمام توانائیاں اس مسئلے یا مقابلے پر لگا دیتی ہے جس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہو۔
اس کا مقصد تیزی سے ردِعمل دینا، نئی حکمتِ عملی بنانا اور اپنے مقام کو لاحق خطرے کو ٹالنا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟
اوپن اے آئی کے معاملے میں کوڈ ریڈ اس لیے نافذ کیا گیا ہے کیونکہ گوگل کے جیمنی 3 ماڈل نے چیٹ جی ٹی کی برتری کو چیلنج کر دیا ہے۔ اس حالت میں کمپنی نے اپنی پوری ٹیم کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ فی الحال باقی منصوبوں کو روک کر صرف ایک ہدف پر توجہ دیں جن میں جی پی ٹی کو مزید بہتر، تیز، طاقتور اور مسابقت کے قابل بنانا شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوپن اے آئی اوپن اے آئی میں کوڈ ریڈ جیمنی چیٹ جی پی ٹی کوڈ ریڈ گوگل جیمنی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوپن اے ا ئی چیٹ جی پی ٹی کوڈ ریڈ گوگل جیمنی چیٹ جی پی ٹی اوپن اے آئی جی پی ٹی کو کے مطابق گوگل کے کے لیے
پڑھیں:
بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں قومی ایتھلیٹ کی ہلاکت
ہریانہ کے شہر روہتک میں جنونی مظاہرے کے دوران قومی اور بین الاقوامی پیرا پاور لفٹنگ کھلاڑی روہت دھانکر کو ہجوم نے وحشیانہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق28 نومبر کو شادی کے موقع پر کچھ مہمانوں کے غیر اخلاقی رویے پر اعتراض کرنے کے بعد تقریباً 15 سے 20 افراد نے دھانکر پر لوہے کی سلاخوں اور ہاکی اسٹکس سے حملہ کیا، جب کہ اس کا دوست جتن کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک بیوی، 5 شوہر: بھارت کی 5 ہزار سالہ تہذیب یا عورت پر ظلم؟
ہجوم کے ہاتھوں بدترین تشدد کا سامنے کرنے والے قومی ایتھلیٹ دھانکر کو پہلے بھوانی جنرل اسپتال منتقل کرنے کے بعد روہتک کے پانڈت بی ڈی شرما پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔
روہت دھانکر 2 بار جونیئر پیرا نیشنل ریکارڈ ہولڈر اور 7 بار سینیئر پیرا نیشنل چیمپیئن رہ چکے تھے، اور بھارت کی نمائندگی بھی کر چکے تھے۔ پولیس نے اس کیس میں 6 افراد کو حراست میں لیا ہے اور ایک گاڑی قبضے میں لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیپال نے 100 روپے کا نیا نوٹ جاری کردیا، بھارت کیوں بوکھلا گیا؟
دھانکر کے خاندان نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، اور واقعہ بھارتی معاشرت میں بڑھتی ہوئی ہجوم پرستی اور تشدد کی شدید تنبیہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت روہت دھانکر روہتک قومی ایتھلیٹ قتل ہجوم ہریانہ