چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات دکھائے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یہ بات سب جانتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز تیار کرنا کم خرچ نہیں ہوتا، اور اسی وجہ سے اوپن اے آئی اب چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات شامل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی پر اشتہارات دکھانے کی آزمائش کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ایپ کے کوڈ میں اشتہارات سے متعلق فیچر کے شواہد موجود ہیں۔
فی الحال یہ واضح نہیں کہ اوپن اے آئی کب اور کس طریقے سے اشتہارات کو چیٹ جی پی ٹی کے چیٹس میں شامل کرے گا۔
کچھ عرصہ قبل کمپنی نے کہا تھا کہ اگر چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات لائے گئے تو وہ صارفین کی دلچسپی اور مزاج کے مطابق دکھائے جائیں گے۔
چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کا امکان کوئی حیران کن بات نہیں، کیونکہ اس بارے میں کافی عرصے سے پیشگوئیاں کی جا رہی تھیں۔ اس سے قبل گوگل اور مائیکرو سافٹ بھی اپنے اے آئی چیٹ بوٹس میں اشتہارات کی آزمائش شروع کر چکے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں صرف کہتے ہیں کریں گے، محمد زبیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ حکومت کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں صرف کہتے ہیں کریں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ گزشتہ تین سال کا گروتھ ریٹ دیکھ لیں ہر چیز مائنس میں ہے، سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو روزگار کے مواقع بھی پیدا نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آبادی کے بڑھنے کے حساب سے روزگار پیدا نہیں ہورہا، انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی 51 سالہ تاریخ کی سب سے کم ترین سطح پر ہے۔محمد زبیر کے مطابق شہباز شریف نے کہا تھا کہ 6 ماہ میں معیشت ٹھیک کروں گا لیکن پونے چار سال گزر گئے ہیں، ان کا معاشی طریقہ یہ ہے کہ پیٹرول پر خرچہ ہوتا تو گاڑی نہیں چلائوں گا۔