کریتی سینن کے گھر شادی کی تیاریاں شروع، شادی کہاں ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
بھارتی اداکارہ کریتی سینن ان دنوں اپنی نئی فلم ’تیرے عشق میں‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، مگر ان کے گھر میں خوشی کی ایک اور وجہ بھی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی بہن نوپور سینن اپنے بوائے فرینڈ گلوکار سٹیبن بین کے ساتھ جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں اور کریتی سینن کے گھر میں زور و شور سے ان کی چھوٹی بہن کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوپور رواں موسمِ سرما میں ایک بڑی ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنا چاہتی ہیں، جس کے لیے ’فیئر مونٹ اُدےپور پیلس‘ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات نئے سال کے آغاز کے ساتھ 8 اور 9 جنوری کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔
تقریب اگرچہ نجی رکھی جائے گی، مگر اس میں خاندان، قریبی دوستوں اور مشہور شوبز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ اس شادی کے انتظامات، سجاوٹ اور مہمان نوازی سے متعلق بات چیت جاری ہے، جس سے ان خبروں کو مزید تقویت مل رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ پہلا دن مہندی اور سنگیت کے لیے مختص ہوگا، جبکہ اگلے روز مرکزی رسومات ادا کی جائیں گی۔
تاہم ابھی تک اداکارہ کریتی سینن ان کی بہن نوپور اور دونوں خاندانوں نے شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کریتی سینن شادی کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔