ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 5 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 7 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر کامیاب ہوئے ہیں تاہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا گیا ہے۔
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی پنجاب کی نشستوں پرکامیاب 7 امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی پی 73 سے میاں سلطان علی ، پی پی 87 سے علی حیدر نور ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم، پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز ، پی پی 116 سے احمد شہریار، پی پی 203 سے محمد حنیف اور پی پی 206 میاں علمدار عباس سے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب کی عوام کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ، اپلائی کا آسان طریقہ سامنے آگیا
واضح رہےکہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والوں میں 12 سے امیدواروں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایک امیدوار کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کا نوٹیفکیشن کی نشستوں پر
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔