Jang News:
2025-12-04@05:55:11 GMT

کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ڈکیت گینگ سے ہے۔ ملزمان کئی مقدمات میں مفرور ہیں۔

ملزمان سے کار ، موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

چوہنگ پولیس، شادی کے فنکشن میں سڑک بند کرکے رقص، 32 افراد گرفتار

چوہنگ ( نیوزڈیسک) پولیس چھاپے کے بعد شادی کا فنکشن بھی منسوخ ہو گیا، شادی کے فنکشن سے 62500 روپے مالیت کی نقدی بھی برآمد

چوہنگ پولیس نے شادی کی تقریب میں سڑک بند کرکے رقص کی محفل منعقد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور دولہے سمیت خواجہ سراؤں اور دیگر افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی تعداد 32 ہے جن میں دولہا اور خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے سڑک بند کر کے رقص کی محفل سجائی اور خواجہ سراؤں کے ساتھ فحش حرکات کی جا رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران 62 ہزار 500 روپے مالیت کی نقدی بھی برآمد کر لی گئی جبکہ کارروائی کے بعد شادی کی تقریب کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ شادی ایکٹ، ساؤنڈ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت شاہ زیب، رمضان، احمد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 4 منشیات فروش ہلاک
  • کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد
  • کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، تحقیقات جاری
  • لاہور: سی سی ڈی کی کارروائیاں، مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 منشیات فروش ہلاک
  • کراچی؛ مومن آباد پولیس کا ڈکیت گینگ سے مبینہ مقابلہ، 4 ڈاکو گرفتار،  اسلحہ و مال مسروقہ برآمد
  • چوہنگ پولیس، شادی کے فنکشن میں سڑک بند کرکے رقص، 32 افراد گرفتار
  • کراچی، منشیات کی بھاری مقدار برآمد،14 ملزمان گرفتار
  • مظفرگڑھ، مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروش ہلاک
  • کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار