بھارت: ٹرین میں فوجی اہلکار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارت کے فوجی سپاہی کو ٹرین میں معمولی تنازع پر قتل کردیا گیا۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابقریاست راجستھان میں فوج کے ایک سپاہی کو ٹرین میں صرف کمبل اور چادر کے طلب کرنے پر قتل کردیا گیا۔مذکورہ حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے صوبے راجستھان میں فوجی اہلکار کے ہلاک کیے جانے پر نوٹس لیتے ہوئے مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات اور متاثرہ خاندان کو انصاف و معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکار جگر چودھری نے سفر کے دوران بی 4 اے سی کوچ کے اٹینڈنٹ سے کمبل اور چادر کا مطالبہ کیا تھا، جس پر باہمی تکرار میں مذکورہ درد ناک واقعہ رونما ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہسار روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-1-2
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے کوہسار روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا،دونوں اہلکار واقعے میں شدید زخمی، اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔ شناخت طارق اور خالد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں پولیس اہلکار شہید عزیز بلو پولیس ٹریننگ سینٹر میں تعینات ہیں۔