5 لٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 100 روپے اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) تھوک مارکیٹ میں 5 لٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 16 لٹر کے مختلف گریڈز کے کنستروں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔ اول درجہ اور دوم درجہ کے 16 لٹر کنستروں کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ درجہ سوم کے کنستر کی قیمت 200 روپے بڑھ گئی۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد 5 لٹر کی قیمت 2760 روپے سے بڑھ کر 2860 روپے ہو گئی۔ اول درجہ 16 لٹر کنستر کی قیمت 8420 سے بڑھ کر 8570 روپے، دوم درجہ کی 8150 سے بڑھ کر 8300 روپے جبکہ درجہ سوم کنستر کی قیمت 7800 سے بڑھ کر 8000 روپے تک پہنچ گئی۔
کوکنگ آئل
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ