حیران کن فیصلہ: پاکستان کا 2027 تک 45 ایل این جی شپمنٹس سے ہاتھ کھینچنے کا اعلان"
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
پاکستان نے 2027 تک 45 مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگوز کی خریداری منسوخ کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے قطر سے 24 اور اٹلی سے ایل این جی کے 21 کارگوز کی خریداری منسوخ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر سے 2026 میں درآمد کیے جانے والے ایل این جی کارگوزمیں سے 24 منسوخ کیے گئے۔ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے 2026 میں 12 کی بجائے صرف ایک ایل این جی کارگو درآمد کیا جائے گا، اٹلی کی کمپنی سے درآمد کیا جانے والا واحد ایل این جی کارگو جنوری 2026 میں آئے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2027 میں اٹلی کی کمپنی سے خریدے جانے والے 12 میں سے 10 کارگوز منسوخ کیے گئے ہیں۔ذرائع کےمطابق پاکستان کے قطر اور اٹلی کی کمپنی سے ایل این جی خریداری کے طویل مدتی معاہدے ہیں، یہ منسوخی ایل این جی خریداری کے طویل معاہدوں کے تحت آنے والے کارگوز کے لیے کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ عالمی کمپنیوں کے ایل این جی کارگوز کی منسوخی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اٹلی کی کمپنی سے ایل این جی
پڑھیں:
کوئٹہ،شہری شدید ٹھنڈ کے باعث آگ پر ہاتھ تاپ رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار