سوئی: علیحدگی پسند رہنما نور علی چاکرانی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سوئی میں علیحدگی پسند رہنما نور علی چاکرانی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگیا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق سوئی میں نور علی چاکرانی کے ساتھ اس کے 100 سے زائد ساتھی بھی قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔
اعلامیہ کے مطابق نور علی چاکرانی اور ساتھیوں نے سوئی میں ہونے والی تقریب میں ریاست پاکستان اور قومی پرچم سے وفاداری کا عہد کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نور علی چاکرانی
پڑھیں:
قومی ہاکی ٹیم ، کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا
قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں
پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالرز دیے جانے کے حوالے سے پلیئرز ناخوش،ذرائع
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ بنگلادیش اور پرو ہاکی لیگ کے لیے لگائے جانے والے کیمپس کی ڈومیسٹک ڈیلیز پلیئرز کو نہیں ملیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی کیمپ کے پیسوں کے منتظر ہیں، پرو ہاکی لیگ کے دوران انٹرنیشنل ڈیلیز کا بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالرز دیے جانے کے حوالے سے پلیئرز ناخوش ہیں۔ پی ایس بی نے اپنے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 40 ڈالرز ڈیلیز دینے کا کہا ہے۔پی ایچ ایف کے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے انٹرنیشنل ڈیلی ادا کی جاتی ہے۔