سینکڑوں علیحدگی پسند ہتھیار ڈال کر سبز پرچم کے سائے میں واپس آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سٹی42: بلوچستان میں پاکستان کے مخالف علیحدگی پسند نے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ ہتھیار ڈال دیئے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے ویژن اور طرزِ سیاست کو صحیح تسلیم کر لیا اور پاکستان کے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
بلوچستان کے علاقہ سوئی میں علیحدگی پسند گروہ کے پروپیگنڈا اور اثر سے متاثر ہو کر پاکستان سے دور چلے جانے اور علیحدگی پسندی کو اختیار کر لینے والے درجنوں افراد آخر کار راہِ راست پر آ گئے۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
آج سوئی میں یہ غیر معمولی واقعہ ہوا کہ علیحدگی پسندوں کے اہم رہنما وڈیرہ نور علی چاکرانی اپنے سو سے زائد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے عوام دوست وژن اور علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت ایکشن کے ثمرات سامنے آ گئے، سوئی میں نور علی چاکرانی کے ہتھیار ڈال کر پاکستان کی قومی وحدت کو تسلیم کر لینے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
آج نور علی چاکرانی اور ان کے درجنوں ساتھیوں نے ریاست پاکستان اور قومی پرچم سے وفاداری کا عہد کیا،
سوئی میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں نور علی چاکرانی اپنے سو سے زیادہ ساتھیوں اور ہتھیاروں کے ذخیرے کے ساتھ تشریف لائے۔ انہوں نے بھرے مجمع کے سامنے ہتھیار ڈالنے، پاکستان کو تسلیم کرنے اور قومی سیاسی اور سماجی دھارے میں بخوشی شامل ہونے کا اعلان کیا۔
میر آفتاب احمد بگٹی نے اس تقریب میں ہتھیار ڈالنے والوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں بھائی قرار دیا۔
قائد اعظم ٹرافی کا فائنل؛ کراچی بلوز نے 218 رنز سے سیالکوٹ کو مات دیدی
میر آفتاب احمد بگٹی نے تقریب میں کہا، پہاڑوں میں موجود دیگر افراد بھی واپس آکر قومی دھارے میں شامل ہوں ، ان سب کی خطاؤں کو معاف کیا جائے گا اور انہیں عزت اور احترام کے ساتھ قبول کیا جائےگا۔ میر آفتاب احمد بگٹی نے مزید کہا، بلوچستان میں دیرپا امن اور ترقی کے سفر میں عوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
ٹاؤن چیئرمین سوئی عزت اللہ امان بگٹی نے اس تقریب میں کہا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے وژن اور امن پالیسی نے لوگوں کا اعتماد بحال کیا۔ دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات اور عوام دوست پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
Currency Exchange Rate Friday December 05, 2025
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نور علی چاکرانی ہتھیار ڈال دھارے میں احمد بگٹی بگٹی نے
پڑھیں:
جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کی علیحدگی پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اسماعیل راہو
وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے، حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہونے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس ایک بڑا ادارہ ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے، حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ ویکسین کے لیے آئی سی سی بی ایس نے بہت اچھا کام کیا ہے، سندھ حکومت یونیورسٹی کو توڑنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام عوامی مفاد یا کراچی یونیورسٹی کے خلاف نہیں ہے، پوری کابینہ اس پر غور اور فیصلہ کرے گی۔