محکمہ ماحولیات، دھواں چھوڑنے والی پنجاب یونیورسٹی کی 2 بسیں ضبط
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ ماحولیات کی فیلڈ ٹیموں نے کینال روڈ پر چیکنگ کے دوران پنجاب یونیورسٹی کی دو دھواں چھوڑنے والی بسوں کو روک کر بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ مذکورہ بسوں کے پاس وہیکل انسپیکشن سرٹیفکیٹ (VICS) موجود نہیں تھا۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق دھواں چھوڑنے والی یہ بسیں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی تھیں بلکہ طلبا کی صحت کے لیے بھی خطرہ تھیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز نے بتایا کہ کارروائی لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے۔
محکمہ ماحولیات نے ضبط شدہ بسوں کے خلاف ماحولیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کے انسداد کے لیے چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ ماحولیات
پڑھیں:
پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہےکہ پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی۔لاہور میں معروف ہدایت کارہ سنگیتا کی نئی فلم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سنیما انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، نوجوان نسل کو ٹچ اسکرین سے نکال کر سنیما کی طرف لائیں گے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ڈرامے بنالیتےہیں تو اچھی فلم کیوں نہیں بناسکتے، اچھے ڈراموں کے ساتھ اچھی فلمیں بھی بنانا ہوں گی، نوجوان ہدایت کار فلمی دنیا میں نئی سوچ لے کر آئیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے فلمی دنیا کو نئی سمت دی ہے، فلم کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں ہونی چاہیے، اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں بناناہوں گی۔
پاکستان کی پرائیویٹ حج سکیم کے 3 منظمین کی پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں مکہ مکرمہ میں اظہار تشکر کی تقریب
ان کا کہنا تھا کہ پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، فلموں کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا جاسکتا ہے، فلم سٹی منصوبے میں تمام جدید سہولیات فراہم کریں گے، جو نوجوان فلم اور ڈرامہ پڑھ کر آرہے ہیں انہیں بھی موقع ملےگا۔
مزید :