data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں داخل ہونے والی تمام انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے اندر داخل ہونے والی تمام انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وہ تمام انٹرسٹی بسیں جو سہراب گوٹھ بس ٹرمینل یا کراچی بس ٹرمینل کے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست شہر میں داخل ہوتی ہیں ان کے خلاف ای ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے۔مزید برآں سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی اقدامات اور مسلسل خلاف ورزی پر اضافی کاروائی کی جائے گی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق انٹر سٹی بسز صرف اور صرف سہراب گوٹھ بس ٹرمینل اور کراچی بس ٹرمینل تک محدود رہیں شہر کے اندر انٹر سٹی بس کا داخلہ ٹریفک میں رکاوٹ حادثات کے خطرات اور شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔تمام ٹرانسپورٹ آپریٹر کوسختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صرف مقررہ ٹرمینلزکا استعمال کریں اورٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں بدصورت مزید دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انٹر سٹی بس کے خلاف

پڑھیں:

گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش