پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کے دوران میئر کراچی نے کہا کہ حکومت کو کراچی کا متبادل شہر ڈیویلپ کرنا چاہیئے، کراچی میں بےہنگم بڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے، کراچی میں میونسپل انفرااسٹرکچر کی بہتری ہوئی، پانی کی سپلائی پر کام کیا جائے گا، پیپلز پارٹی کلائمیٹ ریزلینٹ گھر بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی 20 سے 25 فیصد بڑھی ہے، حکومت بڑھتی آبادی کے لیے کچھ نہ کر پائی، گوادر سمیت دیگر بندرگاہیں بن جاتیں تو آبادی کا دباؤ صرف ایک شہر پر نہ آتا۔ پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بڑھتی آبادی کے سب سے زیادہ مسائل کراچی کو دیکھنا پڑ رہے ہیں، بڑھتی آبادی سے میونسپل، صحت، تعلیم کے مسائل کا سامنا ہے، حکومت کو کراچی کا متبادل شہر ڈیویلپ کرنا چاہیئے، کراچی میں بےہنگم بڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں میونسپل انفرااسٹرکچر کی بہتری ہوئی، پانی کی سپلائی پر کام کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کلائمیٹ ریزلینٹ گھر بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ جن کی شناخت نہیں کراچی میں رہتے ہیں، لوگوں کو رہائش دینے کے لیے ایک لائحہ عمل بنانا ہوگا، گفتگو کرنے کی جگہ اب کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 38 مختلف ادارے کراچی کو چلا رہے ہیں، 12 اداروں کا تعلق وفاق سے ہے، ہم تمام اداروں سے رابطے کر رہے ہیں، ہم ہر چیز کا ایک معنی خیز حل چاہتے ہیں، ہم کراچی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں 5 سے 6 فیصد گرین کور ہے، پرانے اور مقامی درختوں کو کاٹا گیا، کراچی کلائمیٹ ایکشن پلان کا حصہ بن گیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ آبادی کے لیے منصوبہ بندی ایک مسئلہ ہے، بڑھتی آبادی ہماری حکومتوں کی ترجیحات میں نہیں، ہر حکومت اسے اہمیت دے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بڑھتی آبادی کراچی میں کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

3 سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ دار میئر مرتضیٰ وہاب ہیں، قتل کا مقدمہ قائم کیا جائے، علامہ صادق جعفری

ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں، مگر آئے دن کے حادثات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہری حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہے، نا اہل جعلی میئر شہر کو ماڈرن سٹی نہیں آثار قدیمہ کی طرف دکھیل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے نیپا چورنگی کھلے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ جاں بحق ہونے کے افسوسناک سانحے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں تین سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ دار جعلی میئر مرتضیٰ وہاب ہیں، ان کے خلاف قتل کا مقدمہ قائم کیا جائے، شہر میں انفرا اسٹرکچر کی بدترین صوتحال ہے، ٹوٹی سڑکیں اور گٹر کے کھلے مین ہول آئے دن حادثوں کا باعث بن رہے ہیں، کھلے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ جاں بحق ہونے کا المناک واقعہ شہری انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کررہا ہیں، میئر کراچی اور متعلقہ محکمے شہریوں کی بنیادی حفاظتی ضروریات پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بارہا شکایات کے باوجود گٹروں کے ڈھکن نہ لگانا سنگین غفلت اور انتظامی بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں، مگر آئے دن کے حادثات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہری حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہے، نا اہل جعلی میئر شہر کو ماڈرن سٹی نہیں آثار قدیمہ کی طرف دکھیل رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر بھر میں ہنگامی بنیادوں پر کھلے مین ہولز کو بند کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، نا اہل جعلی میئر کو فوری برطرف کیا جائے، سندھ حکومت فوری نوٹس لے اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات اٹھانے جائیں تاکہ آئندہ ایسے دل خراش واقعات کی روک تھام ہو۔ دریں اثناء معصوم بچہ کے سانحہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مقصود علی ڈومکی سمیت دیگر رہنماوں نے حکومتی نا اہلی پرشدید تنقید کرتے ہوئے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کمسن ابراہیم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بڑھتی آبادی پر فکر مندی بجا،پیداوار بھی بڑھائی جائے، خرم نواز گنڈاپور
  • آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جارہا ہے: عطا تارڑ
  • سانحہ نیپامجرمانہ غفلت کے نتیجے میں ہونے والا قتل ہے‘سیف الدین
  • 3 سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ دار میئر مرتضیٰ وہاب ہیں، قتل کا مقدمہ قائم کیا جائے، علامہ صادق جعفری
  • پاکستان میں بڑھتی آبادی بچوں میں غذائی قلت کو بڑھا رہی ہے: احسن اقبال
  • سانحہ گلشن اقبال پر اپوزیشن کا سٹی کونسل میں شدید احتجاج، میئر کراچی کے استعفے کا مطالبہ
  • ریسکیو کا کام جاری ہے، اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کرینگے: مرتضیٰ وہاب
  • بچہ مین  ہول میں گر کر لاپتا؛ ٹاؤن چیئرمین جماعت اسلامی کا ہے، کچھ کہوں تو لوگ ناراض ہونگے، میئر کراچی