بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے؛ پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان نے بابری مسجد کی شہادت کے 33 سال مکمل ہونے پر بیان جاری کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 6 دسمبر 1992 کا واقعہ آج بھی دکھ اور تشویش کا باعث ہے۔ بابری مسجد کی تباہی عدم برداشت اور مذہبی تعصب کی علامت ہے۔ مذہبی ورثے کا تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانے کے واقعات پر شفاف احتساب ضروری ہے، کسی بھی عبادت گاہ کی بے حرمتی مذہبی مساوات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، بابری مسجد کے بعد بھارتی مسلمان مسلسل عدم تحفظ اور ذہنی تکلیف کا شکار ہیں۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیمیں ریاستی سرپرستی سے اقلیتوں کی مزید گھیٹوزیشن چاہتی ہیں۔ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، بین الاقوامی برادری مسلمانوں کے مذہبی ورثے کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔ پاکستان اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ بھارت تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق اور مذہبی رواداری کو یقینی بنائے۔
اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔