شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کیا جبکہ عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تحریری حکم کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کو متعدد بار عدالت میں طلب کیا گیا تاہم وہ کسی بھی پیشی پر حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔
ذرائع کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر متنازع بیانات جاری کرنے کے الزام میں جولائی 2025 میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالتی احکامات کے بعد متعلقہ اداروں کو شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مرزا شہزاد اکبر اشتہاری قرار
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔