حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت پاکستان نے برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کردی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی، پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی، محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اس لیے انکو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کیا جائے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسلئہ ہے، بیرون ملک بیٹھ کرریاست اور اداروں کیخلاف بہتان اور ہرزہ سرائی کی کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی پاکستان اپنی بندرگاہوں کے ذریعے کرغزستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم پاکستان کا دو ماہ بعد اقوام متحدہ کی امداد کے لیے افغانستان کی سرحد کھولنے کا فیصلہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں این ایف سی کا 11 واں اجلاس، مالی صورتحال پر بریفنگ این سی سی آئی اے کیس: سلمان اعوان اور صارم علی کی ضمانت مسترد، دونوں ملزمان گرفتار نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی

پڑھیں:

وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم برطانیہ سے نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔

شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ پہنچے اور پھر وہاں سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

وزیراعظم چار روزہ دورے پر برطانیہ گئے تھے جہاں اُن کا طبی معائنہ بھی ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست
  • پاکستان کا برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ
  • محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی سے متعلق گفتگو
  • سربراہ  جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے ملاقات
  • حکومت کا زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے