data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایرانی پاسدران انقلاب نے گزشتہ روز خلیج میں شروع ہونے والی جنگی مشقوں کے سلسلے میں امریکی جہاز کو خبردار کیا ہے، یہ معاملہ حالیہ ایرانی جنگ کے پانچ ماہ بعد سامنے آیا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بحری مشقیں جون کی جنگ کے بعد ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کا حصہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹی وی نے ان مشقوں کو ایرانی پاسدران انقلاب کی قربانی اور مزاحمتی جذبے کا مظہر قرار دیا ہے۔

خطے میں موجود امریکی جہازوں کو انتباہ جاری کر کے پاسداران بحریہ نے سخت پیغام دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیغامات کا مواد فوری طور پر تفصیل کے ساتھ سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ خلیج میں امریکی افواج نے بھی کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں ایران کو ایک بارہ روزہ جنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شروع میں یہ جنگ اسرائیل نے چھیڑی مگر بعد ازاں امریکی بمبار طیارے بھی اس جنگ میں شامل ہوگئے تھے اور ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

12 دن بعد جنگ بندی نافذ ہوگئی تھی، جنگ کے دوران ایرانی پاسداران کے سینیئر کمانڈروں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ ایرانی میزائل سسٹم نے بھی بھرپور طاقت کے ساتھ اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اور ایران کے درمیان مال بردار آئی ٹی آئی ٹرین بحال کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان مال بردار آئی ٹی آئی (اسلام آباد-تہران-استنبول) ٹرین بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات ہوئی۔ ایرانی کمرشل کونسلر محترمہ کمالی مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی، فریقین نے دونوں ممالک کے مابین مصبت تعاون اور حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

فریقین نے ITI ٹرین اس سال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان–ایران تجارت میں اضافے اور باہمی درآمدات و برآمدات بڑھانے پر زور دیا گیا۔

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ تجارت میں اضافہ ریلوے ریونیو اور ملکی معیشت کے لیے مفید ہوگا۔ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق، علاقائی روابط کا فروغ اور خطے کو ریلوے کے ذریعے جوڑنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ایرانی سفیر نے وزیرِ ریلوے کو ایران کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ایران میں زیارات کی سعادت حاصل کرنا میرے لیے باعثِ شرف ہوگا۔ ایرانی ریلوے نظام کا جائزہ لینا بھی ایجنڈا کا حصہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی کرنسی بحران کا شکار‘ ایک امریکی ڈالر 12 لاکھ ریال کاہوگیا
  • پاکستان اور ایران کے درمیان مال بردار آئی ٹی آئی ٹرین بحال کرنے پر اتفاق
  • ایرانی ہدایت کار کو امریکہ میں ایوارڈ، اپنے ملک میں قید کی سزا
  • ایف 16 لڑاکا طیارہ دورانِ پرواز آگ لگنے سے تباہ
  • پاکستان اور ایران کا ریلوے و تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • ایرانی عدالت: 2022 کے پرتشدد احتجاج پر امریکی حکومت کو 22 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
  • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک
  • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک: افغان حکام کا دعویٰ
  • نیوزی لینڈ کی روسی اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ پر ہمسایہ جزائر کو تنبیہ