توثیق حیدر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی؛ وائرل ویڈیو پر نئی بحث شروع
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
شائستہ اور باوقار انداز گفتار رکھنے والے میزبان اور اداکار توثیق حیدر نے عمرہ کرنے کی سعادت بابرکت حاصل کرلی۔
توثیق حیدر شوبز کی اُن شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنی ہر سرگرمی کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔
عمرے کے دوران بھی انھوں نے مقدس مقامات سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس پر ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔
ویڈیو میں وہ احرام میں ملبوس ہیں اور خانہ کعبہ پہنچنے پر اپنے دلی جذبات اور روحانی بالیدگی کو بیان کر رہے ہیں۔
View this post on Instagramاس موقع پر انھوں نے پاکستان اور ہر ایک شہری کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور خود بھی بار بار یہ سعادت حاصل کرنے کی خواہش کرتے نظر آئے۔
تاہم کچھ صارفین کی نظر ان کے احرام سے کھلے ہوئے ہاتھ پر بنے ٹیٹوز پر گئی جو صاف اور واضح نظر آرہے تھے۔
کمنٹس میں متعدد صارفین نے منفی ردعمل دیتے ہوئے توثیق حیدر کو یاد دلایا کہ ٹیٹوز بنوانا اچھا عمل نہیں اور اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
البتہ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اصل معاملہ نیت کا ہوتا ہے، اللہ دلوں کا حال ہم سب سے بہتر جانتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ہم سب توثیق کو نصیحتیں یا تنقید کرنے کے بجائے اچھے سفر کی دعا دینی چاہیے۔
کسی نے لکھا کہ وہ جس مقام پر ہے وہاں سے ہدایت ملتی ہے۔ ہمیں اپنی فکر کرنا چاہیے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: توثیق حیدر
پڑھیں:
اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
معروف اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین جوڑے کو بھرپور مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔آمنہ یوسف جنہوں نے حمزہ سہیل اور سحر خان کے ساتھ اپنے ڈرامے سے ڈیبیو کیا تھا، ناظرین کی جانب سے اپنے کردار کی بہترین پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب اپنی نجی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس خاص موقع پر ان کے قریبی لوگ ان کے ساتھ موجود تھے، آمنہ یوسف نے رسم کے دوران گلابی رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا تاہم انہوں نے دولہے کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔مداحوں کی بڑی تعداد آمنہ یوسف کو اس نئے سفر کی مبارکباد دے رہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔