آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے تمام فارمیٹس کی تازہ رینکنگ جاری کردیں جس کے مطابق صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز کی فہرست میں سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکرورتھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔پاکستان کے ابرار احمد چار درجے ترقی سے چوتھی اور محمد نواز دو درجے ترقی سے گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔شاہین آفریدی کی اٹھارہویں پوزیشن برقرار ہے۔ سفیان مقیم چار درجے تنزلی سے بتیسویں اور سلمان مرزا چار درجے ترقی سے چونتیسویں پوزیشن پر آگئے۔ صائم ایوب بارہ درجے کی چھلانگ لگا کر انتالیسویں پوزیشن پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے تنزلی سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے تیسویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ صائم ایوب دو درجے ترقی سے پینتیسویں نمبر پر آگئے۔ون ڈے بولرز کی فہرست میں ابرار احمد، شاہین آفریدی اور حارث رف بدستور بالترتیب نویں، اکیسویں اور تئیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کی چھٹی اور سلمان آغا کی سترہویں پوزیشن برقرار ہے۔ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں نعمان علی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں سعود شکیل ایک درجے ترقی سے گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی پنجاب نے امام مسجد اعزازیہ کارڈ کی منظوری دیدی،یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم وزیراعلی پنجاب نے امام مسجد اعزازیہ کارڈ کی منظوری دیدی،یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی عافیہ امریکی شہری ہیں ،سزا بھی وہیں ہوئی، امریکی نظام میں مداخلت نہیں کرسکتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صائم ایوب نے پہلی پوزیشن ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ برس دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم جنوری 2026 میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
سیریز کے تینوں میچز دمبولا میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
???? Pakistan to tour Sri Lanka for 3️⃣-match T20I series in January 2026 ????
Read more ➡️ https://t.co/ZTOAVRT7y4#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/6hulVvsL8d
یہ دورہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔ سیمی فائنل اور فائنل میں رسائی کی صورت میں یہ میچز بھی کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔