کراچی:

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں آسٹریلیا نے ناقابل شکست میزبان پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، سابق ٹیسٹ کرکٹر فوادعالم کی آل راؤنڈ کارکردگی رائیگاں چلی گئی۔ شائقین ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی راہ دیکھتے رہ گئے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، فواد عالم اور ندیم جاوید نے 24، 24 رنز بنائے، آسٹریلوی بولر کیرلی نے 22 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اسٹیف نوٹلی نے 40 گیندوں پر 47  اوراسٹیفن پیلسن نے 34 گیندوں پر 42 رنز بنائے، فواد عالم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

 منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ فائنل میں شاہد خان آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے تاہم ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے آنے والے مداحوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، شاہد خان آفریدی فائنل کا بھی حصہ نہیں بنے۔

 پاکستان کے ہمایوں فرحت 312 رنز بناکر ایونٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے، آسٹریلیا کے مارک کیلری نے 19 وکٹیں حاصل کرکے بہترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ہانگ کانگ کے خالد قریشی بہترین  وکٹ کیپر اور ریسٹ آف ورلڈ کے ہر شاد بہترین فیلڈر قرار پائے۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ہمایوں فرحت نے حاصل کیا انہوں نے ایونٹ میں 23 چھکے لگائے، ویسٹ انڈیز کے انٹونیل  اٹولیا پلیئر اف ٹورنامنٹ قرار پائے،  آخر میں مہمان خصوصی چیئرمین انٹرنیشنل ماسٹرز کرکٹ کونسل اسٹرلنگ ہیمین نے انعامات تقسیم کیے۔

تقریب تقسیم انعامات میں سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد، مشتاق محمد، صادق محمد، جلال الدین، پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان ودیگر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز، بُلز نے ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دی

کیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز، بُلز نے ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز

ابوظہبی، کیرون پولارڈ کی شاندار اننگز کی بدولت یو اے ای بُلز نے ابوظہبی ٹی10 کے گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں عجمان ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کی امید کو زندہ رکھا۔ یو اے ای بُلز کے لیے کامیابی کے باوجود پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے ڈیکن گلیڈی ایٹرز کو وِسٹا رائیڈرز کے خلاف فتح حاصل کرنا ہوگی۔ اس میچ کے نتیجے میں عجمان ٹائٹنز پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یو اے ای بُلز نے 127 رنز کے ہدف کو ایک اوور قبل حاصل کیا۔ ابتدائی مشکلات کے باوجود ٹیم نے شاندار واپسی کی۔ وسیم اکرم نے پہلے اوور میں فل سالٹ اور روومن پاول کو آؤٹ کر کے بُلز کی شروعات مشکل بنا دی، مگر ٹِم ڈیوڈ نے 12 گیندوں پر 40 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر میچ کا رخ بدل دیا جس میں پانچ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ پیوش چاولا نے اسے چوتھے اوور میں آؤٹ کیا۔ سنیل نارائن نے 13 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ٹیم کا سلسلہ جاری رکھا لیکن کرس گرین نے چھٹے اوور میں انہیں آؤٹ کر دیا۔

روماریو شیفرڈ نے 11 گیندوں پر 19 رنز کا اضافہ کیا جبکہ کیرون پولارڈ نے 11 گیندوں پر ناقابل شکست 27 رنز بناتے ہوئے نویں اوور میں تین چھکے مار کر بُلز کو فتح دلوائی۔عجمان ٹائٹنز کی اننگز بھی ابتدائی بلے بازوں کے تیز کردار پر مبنی رہی۔ انیورین ڈونلڈ نے 11 گیندوں پر 24 رنز اور ایلکس ہیلس نے 7 گیندوں پر 13 رنز بنائے، جس سے 36 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ قائم ہوئی۔ رائلے روسو نے 12 گیندوں پر 26 اور جو کلارک نے 8 گیندوں پر 15 رنز شامل کیے، جبکہ معین علی نے ناقابل شکست 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ بُلز کے لیے قیس احمد سب سے مؤثر باولر ثابت ہوئے جن کے اعدادوشمار 2/23 رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی 10:رائل چیمپس نے کوئٹہ کیولری کی ناقابلِ شکست مہم کا سلسلہ توڑ دیا ابوظہبی ٹی 10:رائل چیمپس نے کوئٹہ کیولری کی ناقابلِ شکست مہم کا سلسلہ توڑ دیا معین علی نے ابوظہبی ٹی10 کے وکٹ اور سہولیات کو بہترین قرار دیا ابو ظہبی ٹی 10 میں کھیلنا خوش گوار تجربہ ہے ،امریکی کھلاڑی آرون جونز ابوظہبی ٹی10: کوئٹہ کیولری کی سپر اوور میں فتح، کوالیفائر ون میں رسائی یقینی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی کورٹنی واش کی کوچنگ نے ٹیم کی کارکردگی کو نکھارا،افغان کرکٹر محمد شہزاد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کر لیا
  • پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
  • ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر 2026 یادگار بنائیں گے: سلمان علی آغا
  • پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹی20 سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی
  • ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان اور سری لنکا کا ٹکرا اب سے کچھ دیر میں
  • اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی
  • کیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز، بُلز نے ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دی
  • معین علی نے ابوظہبی ٹی10 کے وکٹ اور سہولیات کو بہترین قرار دیا
  • خواب ہے پاکستان کیلئے ورلڈ کپ جیتوں، بابراعظم