data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانے والا فیصلہ کن میچ میزبان ٹیم کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، جہاں سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔

فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 150 رنز بنا کر محدود ہوگئی۔ ابتدائی بیٹنگ لائن اپ ناکام رہی اور ٹیم 9 وکٹیں کھو کر مقررہ اوورز مکمل کر سکی۔ فواد عالم اور ندیم جاوید نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 24، 24 رنز جوڑے، تاہم آسٹریلوی بولر کیرلی نے تباہ کن اسپیل کے ساتھ 22 رنز کے عوض 5 پاکستانی بلے بازوں کو میدان بدر کر کے گرین شرٹس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کر لیا۔ اسٹیف نوٹلی نے 40 گیندوں پر 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ اسٹیفن پیلسن 34 گیندوں پر 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فواد عالم نے بولنگ میں بھی دو کامیابیاں سمیٹیں، مگر اُن کی محنت رائیگاں گئی۔

میچ سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی فائنل میں ایکشن میں نظر آئیں گے، تاہم وہ ٹیم کا حصہ نہ بن سکے، جس پر شائقین کرکٹ شدید مایوس دکھائی دیے۔

ٹورنامنٹ ایوارڈز میں پاکستان کے ہمایوں فرحت نے 312 رنز بنا کر بہترین بیٹر کا اعزاز اپنے نام کیا، جب کہ آسٹریلیا کے مارک کیلری 19 وکٹیں حاصل کر کے بہترین بولر قرار پائے۔ ہانگ کانگ کے خالد قریشی بہترین وکٹ کیپر اور ریسٹ آف ورلڈ کے ہر شاد بہترین فیلڈر قرار دیے گئے۔

سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی ہمایوں فرحت کے حصے میں آیا، جنہوں نے ایونٹ میں 23 چھکے جڑے۔ ویسٹ انڈیز کے انٹونیل اٹولیا کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا۔

ایوارڈز کی تقسیم چیئرمین انٹرنیشنل ماسٹرز کرکٹ کونسل اسٹرلنگ ہیمین نے انجام دی۔ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز جاوید میانداد، مشتاق محمد، صادق محمد، جلال الدین اور پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان سمیت دیگر معزز مہمان بھی شریک تھے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو