بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور خطرناک حد تک خراب فضائی معیار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دہلی اور اس کے کئی قریبی اضلاع میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 377 تک پہنچ گیا، جو شہریوں کے لیے نہایت مضر صحت قرار دیا جا رہا ہے۔

ریچا چڈھا، جو 2010 میں دہلی سے ممبئی منتقل ہوگئی تھیں مگر آج بھی اکثر اپنے شہر جاتی رہتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دہلی کی سردیاں کبھی لوگوں کا پسندیدہ موسم ہوتی تھیں۔ ہم چھت پر بیٹھ کر گجک اور مونگ پھلی سے لطف اندوز ہوتے تھے، لیکن آج حالات دیکھ کر دل دکھتا ہے، بہت افسوس ہوتا ہے۔

ریچا چڈھا نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ملک کے دیگر حصے بھی بری فضا سے محفوظ نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ممبئی کا اے کیو آئی بھی 200 سے 300 کے درمیان رہتا ہے، جبکہ 50 یا 100 سے اوپر کی فضاء غیر محفوظ سمجھی جاتی ہے۔

ریچا نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ترقی کی اس دوڑ میں ہم آخر کس قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں؟ جب عام لوگ سانس ہی نہیں لے سکتے تو یہ بڑے بڑے منصوبے کس کے لیے بن رہے ہیں؟

انہوں نے ماحولیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مردہ زمین پر کوئی ترقی ممکن نہیں، اور نہ ماحول کے بغیر معیشت قائم رہ سکتی ہے۔

ریچا کا کہنا تھا کہ فلمیں ماحول سے متعلق مسائل جیسے نقل مکانی، فصلوں کی تباہی اور موسمیاتی تبدیلی کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچا سکتی ہیں۔

ان کے مطابق میڈیا اور سینما ماحول دوست سوچ بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے 10 سال بڑے بوائے فرینڈ کے ساتھ دوسری شادی کرلی

بھارت میں مشہور اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے فلم ڈائریکٹر سے دوسری شادی کرلی، اُن کا یہ اعلان مداحوں کیلیے کسی سرپرائز سے کم نہیں تھا۔

سمانتھا رتھ پرابھو نے شادی کی خوش خبری انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کے سنائی اور باقاعدہ فلم ساز راج نیدی مرو کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سادگی کے ساتھ یکم دسمبر 2025 کو شادی کی جس میں صرف گھر کے افراد شریک ہوئے۔

شادی کی تصاویر مداحوں کیلیے بڑا سرپرائز ثابت ہوئیں کیونکہ اس سے قبل اداکارہ یا فلم ساز کی طرف سے اس طرح کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا تھا۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)

بھارتی میڈیا کے مطابق سمناتھا عمر میں اپنے شوہر سے دس سال چھوٹی ہیں۔ یہ اُن کی دوسری شادی ہے اور اس سے قبل وہ فلم انڈسٹری کے ہی اداکار کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ رشتہ لمبے عرصے نہیں چل سکا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مسلمانوں کی تدفین کے لئے جگہ نہیں! حکومت کا صاف انکار
  • سری  لنکا  : بدترین  سمندری  طوفان  ‘  پاکستان  کے یلیف  آپر یشن  میں  بھارتی  حکومت  کی تنگ  نظری  اور  دشمنی  حائل 
  • اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے 10 سال بڑے بوائے فرینڈ کے ساتھ دوسری شادی کرلی
  • سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان، پاکستان کے ریلیف آپریشن میں بھارتی حکومت رکاوٹ بن گئی
  • سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان، پاکستان کے ریلیف آپریشن میں بھارتی حکومت رکاوٹ بن گئی
  • کیا گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اسموگ کی شدت واقعی میں کم ہوگئی ہے؟
  • اداکارہ سنگیتا نے بھارتی اداکار رشی کپور کے والد کے حوالے سے دلچسپ راز کھول دیا
  • ملک میں نئے یونٹوں کے قیام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر سلیم حیدر
  • حکمران علما ء سے پنگا مت لیں، گرم زمین پر پائوں جل جائینگے، جے یو آئی