Jasarat News:
2025-12-05@15:14:17 GMT

سیاسی بحران کےخاتمے تک حالات بہتر نہیں ہونگے،اسد عمر

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

سیاسی بحران کےخاتمے تک حالات بہتر نہیں ہونگے،اسد عمر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں، معیشت بیٹھ گئی ہے۔ سب کو مل بیٹھ کر سیاسی بحران حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بھارت کو ہم نے تگڑا جواب دیا پاکستان جیتا ساری دنیا مان گئی۔

 اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا 8 کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو بتائیں گی کہ معیشت کیسے بہتر ہوگی، حکومت نے ساڑھے 3 سال برباد کر دیے اب کمیٹیاں بنانے کا خیال آیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک آپ سیاسی بحران ختم نہیں کریں گے حالات بہتر نہیں ہوں گے، سیاسی بحران حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نہیں آئیں گی دھمکیاں چلتی رہیں گی، اگر قانون کے ساتھ الیکشن کروانے جا رہے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہوگی، صرف اپنی مرضی کے قانون بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 سابق وفاقی وزیر نے ٹریفک قوانین کے بارے میں کہا کہ اگر ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے جا رہے ہیں تو یہ بہت اچھی چیز ہے، صرف اپنی مرضی کے قانون نافذ نہیں کیے جانے چاہییں۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیاسی بحران کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، فیصل واوڈا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-08-24
اسلام آ باد(مانیٹر نگ ڈ یسک )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان سے بہنوں کی ملاقات ان کا حق ہے جو انہیں مل گیا مگر جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’میں نے کل آپ کو مشورہ دیا تھا آج آپ کو فائدہ ہو گیا، دو قدم پیچھے ایک قدم آگے ہونے سے ہی سیاسی راستہ نکلتا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • معیشت بیٹھ گئی ہے، سیاسی بحران ختم کیے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے، اسد عمر
  • سیاسی بحران کے خاتمے تک ملکی ومعاشی حالات بہتر نہیں ہونگے، اسد عمر
  • پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں، معیشت بیٹھ گئی ہے: اسد عمر
  •  مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی، قاری حنیف جالندھری 
  • عمران خان سے ملاقات کرنے والے جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • عمران خان جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر قانون
  • گورنر راج لگے گا؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی بانی سے ملاقات نہیں ہوگی ؛ فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، فیصل واوڈا
  • گورنر راج لگا تو حالات سنبھالے نہیں جائیں گے، اسد قیصر