یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے اپنے انتہائی مقبول A320 فیملی کے تقریباً 6,000 طیاروں کی فوری مرمت کا حکم جاری کردیا، جو عالمی بیڑے کے نصف سے زیادہ حصہ بنتے ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں سال کے مصروف ترین سفری ہفتے کے دوران بڑی تعداد میں پروازوں کی روانگی متوقع ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایئرانڈیا سے پرواز موت کا سفر بن گئی، بھارتی پائلٹس کا بوئنگ طیارے گراؤنڈ کرنے کا مطالبہ

ایئربس کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق زیادہ تر طیاروں میں سافٹ ویئر کو پرانی محفوظ ورژن پر واپس لانا ہوگا۔ یہ مرمت اگرچہ سادہ ہے اور تقریباً 2 گھنٹے میں مکمل ہوسکتی ہے، مگر جب تک اسے نافذ نہیں کیا جاتا، طیارے تجارتی پروازیں نہیں چلا سکیں گے۔

امریکہ سے یورپ اور ایشیا تک ایئرلائنز مشکلات میں

دنیا کی سب سے بڑی A320 صارف ایئرلائن امریکن ایئرلائنز نے کہا ہے کہ اس کے 480 میں سے 340 طیارے اس مرمت کے تحت آئیں گے، جنہیں ہفتے تک سروس میں واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جرمنی کی لوفتھانسا, بھارت کی انڈیگو، برطانیہ کی ایزی جیٹ اور کئی دیگر ایئرلائنز نے بھی خبردار کیا ہے کہ مرمت کے باعث پروازوں میں تاخیر یا کینسلیشن ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بوئنگ کمپنی کا اہم سپلائر اسپریٹ ایرو اسپیس دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا

کولمبیا کی ایئرلائن اوینکا نے کہا ہے کہ اس کے بیڑے کے 70 فیصد سے زائد طیارے متاثر ہیں، جس کے باعث اس نے 8 دسمبر تک ٹکٹوں کی فروخت روک دی ہے۔

خرابی کی وجہ کیا ہے؟

ایئربس کے مطابق حالیہ ایک واقعے سے انکشاف ہوا کہ سولر فلیئرز (سورج کے شعلے) طیارے کے اہم فلائٹ کنٹرول ڈیٹا کو متاثر کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر کو جیٹ بلیو کی ایک پرواز میں یہی مسئلہ پیدا ہوا، جس کے بعد طیارہ اچانک نیچے آ گیا اور متعدد مسافر زخمی ہوئے۔ طیارے نے ہنگامی طور پر ٹیمپا (فلوریڈا) میں لینڈنگ کی۔

اس واقعے کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے تحقیقات شروع کر دیں، جبکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے ایئربس کی مرمت کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

عالمی فضائی آپریشن پر دباؤ

ماہرین کے مطابق مرمت کا عمل مختصر ہے لیکن دنیا بھر میں پہلے ہی کئی ایئر بس طیارے انجن کی مرمت اور مینٹیننس کی قلت کی وجہ سے گراونڈ ہیں، جس سے ورکشاپس پر دباؤ بڑھ چکا ہے۔ ایسے میں اچانک 6 ہزار طیاروں کی مرمت کا حکم فضائی شعبے کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کی لاجواب سروس سے بے لگام سروس تک کی 79سالہ کہانی

برطانوی ایئرلائن ایزی جیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے متاثرہ طیاروں کی مرمت مکمل کر چکی ہے، تاہم متعدد ایئرلائنز نے آئندہ 72 گھنٹوں تک تاخیر اور پروازوں کی منسوخی کا عندیہ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئربس جہاز سافٹ ویئر اپڈیٹ طیارہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئربس جہاز سافٹ ویئر اپڈیٹ طیارہ طیاروں کی کے مطابق کی مرمت

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ