مہنگائی کو بریک لگ گئی: ہفتہ وار شرح میں 0.64% کمی، سالانہ مہنگائی 4% پر آگئی!
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4 فیصد پر آگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 15 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حرمین شریفین کے ہوٹلوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی ممالک میں ہونے والی دسمبر کی تعطیلات کے باعث مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہوٹلنگ سیکٹر کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کے مرکزی علاقوں میں موجود ہوٹلوں کے کرایوں میں دسمبر کا آغاز ہوتے ہی نومبر کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ خلیجی شہریوں کی جانب سے ایڈوانس بکنگ ہے۔ مکہ اور مدینہ میں مرکزی علاقے کے باہر موجود ہوٹلوں کے کرایوں میں بھی اضافے اس کا تناسب نومبر کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد ہے۔ماہرین کے مطابق قطر، بحرین اور امارات میں نیشنل ڈے اور اسکولوں کی تعطیلات دسمبر میں آئی ہیں۔اس صورتحال میں سیکڑوں خلیجی شہری اور وہاں مقیم غیرملکیوں نے عمرہ و زیارت کا ارادہ کرتے ہوئے ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ کرالی ہے، جس کا اثر ہوٹلو کے کرایوں پر پڑا ہے۔