بنوں: 3 دہشتگرد ہلاک، باجوڑ میں ایم پی اے کے گھر دھماکہ، ایک شخص زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
بنوں؍ پشاور (نامہ نگار+ آئی این پی+ بیورو رپورٹ) بنوں پولیس اور ہاتھی خیل قوم کے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں 3دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بنوں بمقام ترخے اوبہ حدود تھانہ احمد زئی میں دہشتگردوں اور مقامی شہریوں کے درمیان شدید فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس، کیو آر ایف، آر آر ایف، اے پی سیز اور آرمی یونٹ کے طویل فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کیا گیا، جس کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے، جن کی نعشیں قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ دریں اثناء خیبر پی کے کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے راغگان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دھماکہ رات اس وقت ہوا جب نامعلوم افراد نے ایم پی اے انور زیب خان کے گھر کے احاطے میں بم نصب کیا۔ ایم پی اے انور زیب خان گھر میں موجود نہیں تھے۔ وزیراعلی خیبر پی کے سہیل آفریدی نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اور متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ علاوہ ازیں پشاور کے نواحی علاقہ حسن خیل میں گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ تھانہ متنی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایم پی اے
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ