پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو کی ائیر کوالٹی سےمتعلق رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو نے لاہور کی ائیر کوالٹی سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں نومبر میں فضائی آلودگی میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی یعنی 56 فیصد بہتری آئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی اور 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
2025 میں فضائی آلودگی کی سطح کم ہو کر 237 مائیکروگرام، گزشتہ سال 539 تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی موجودہ سطح ابھی بھی تشویش ناک ہے۔
فضائی آلودگی کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ آئندہ برسوں کے اعداد و شمار بہت اہم ہوں گے۔ موسم اور ہواؤں کا اثر، آلودگی کی سطح میں کمی کا سبب ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نومبر میں ایک بھی دن آلودگی کی سطح 300 سے اوپر نہیں گئی۔ 2025 میں فضائی آلودگی میں کمی کے باوجود، خطرات ابھی برقرار ہیں
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فضائی آلودگی آلودگی کی
پڑھیں:
نومبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 6.1 فیصد رہ گئی، ادارہ شماریات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-08-6
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح اکتوبر کے مقابلے میں کم ہو کر 6.1 فیصد رہ گئی، جو گزشتہ ماہ کے اضافے کے بعد معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے اور وزارت خزانہ کی جانب سے اندازہ لگائے گئے دائرہ کار کے اندر رہی جبکہ ماہانہ بنیاد پر نومبر میں مہنگائی 0.4 فیصد رہی، جو اکتوبر میں 1.8 فیصد کے اضافے کے مقابلے میں کم ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے نومبر کے اوائل میں رپورٹ کیا تھا کہ اشیائے خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے تحت ناپی جانے والی مہنگائی اکتوبر میں بڑھ کر 6.24 فیصد ہو گئی تھی، جو ستمبر میں 5.6 فیصد تھی۔آج پی بی ایس کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق مجموعی مہنگائی اکتوبر کے مقابلے میں معمولی کم رہی اور سالانہ بنیاد پر 6.1 فیصد تک پہنچ گئی۔ جبکہ ماہانہ بنیاد پر نومبر میں مہنگائی 0.4 فیصد رہی، جو اکتوبر میں 1.8 فیصد کے اضافے کے مقابلے میں کم ہے۔