وزیراعظم کی ہدایت، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں میں ریلیف پر کام شروع
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں میں ریلیف پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کے دوران راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نےبڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے جس پر عملدرآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی، ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مرحلوں میں بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخرکار ختم کرنے پر آمادہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔